مردان،عبدالولی خان یونیورسٹی 40 روز بعد دوبارہ کھول دی گئی

پیر 22 مئی 2017 10:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2017ء) مردان کی عبدالولی خان یونیورسٹی 40 روز بعد دوبارہ کھول دی گئی۔ذرائع کے مطابق عبدالولی خان یونیورسٹی کے شعبہ ماس کمیونیکیشن کے طالب علم مشال خان کے قتل کے بعد 13 اپریل کو معطل ہونے والا تدریسی عمل پیر کو 40 روز بعد دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر یونیورسٹی میںسیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے ۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مشال خان قتل کے باعث عبد الوالی خان یونیورسٹی کے تمام 13 کیمپسز کو بند کر دیا گیا تھا مکمل طور پر دوبارہ بحال کر دیا گیا ہے ۔ تاہم یونیورسٹی کا گارڈن کیمپس تاحال بند ہے جسے 25 مئی کو کھولے جانے کا امکان ہے تاہم طلباء کی سیاسی سرگرمیوں پر مکمل پابندی عائد رہے گی۔

متعلقہ عنوان :