آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا ،محکمہ موسمیات

پیر 22 مئی 2017 10:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2017ء) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، سرگودھا ڈویژن، بالائی فاٹا،کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی میں علاقوں میں بعض مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا جبکہ پنجاب، فاٹا میں کہیں کہیں مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن اورکشمیرمیں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش پارہ چنار میں24 ملی میٹر، سیالکوٹ13، جوہرآباد12، ساہیوال09، میانوالی08، لاہور،گوجرانوالہ06، سرگودھا05، قصور04، اوکاڑہ02، ڈی جی خان ایک، راولاکوٹ 14،گڑھی دوپٹہ06، میر کھانی 02، دوروش، دیر اور بالاکوٹ میں ایک ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

متعلقہ عنوان :