عبدالولی خان یونیورسٹی کے جاں بحق طالب علم مشعال خان کی رسم چہلم ‘عوام کی بڑی تعداد میں شرکت

اتوار 21 مئی 2017 23:40

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 مئی2017ء) عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کے جاں بحق طالب علم مشعال خان کے چہلم میں بڑی تعداد میں لوگ شریک ہوئے ۔تفصیلات کے مطابق عبدالولی خان یونیورسٹی میں جاں بحق ہونے والے مشعال خان کے چہلم میں سیاسی، سماجی اور سول سوسائٹی کے ارکان شریک ہیں۔

(جاری ہے)

خیبرپختونخواہ کے ضلع صوابی میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے مقتول مشعال خان کے والداقبال نے سپریم کورٹ سے ماسٹر مائنڈ کو بھی شامل تفتیش کرنے کامطالبہ کیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے سپریم کورٹ میں مشال خان قتل ازخود نوٹس کی سماعت کے موقع پر چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ مشال کا قتل نہ صرف والدین بلکہ پوری قوم کا نقصان ہے۔یاد رہے کہ 13 اپریل کو صوبہ خیبر پختونخواہ کے شہر مردان کی عبدالولی یونیورسٹی میں ایک مشتعل ہجوم نے طالب علم مشعال خان کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا کر اسے موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔