حکمران جماعت نے پیلی ٹیکسی نیلی کرکے ہڑ پ کرلی ،قائد اعظم پاور پلاونٹ میں ایک کروڑ سے ایک میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے ،نواز شریف نے مودی کے ساتھ دوستی نبھانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ،نوا زشریف انڈیا سے دوستی نبھاتے نہیں تھکتے قوم ان سے تھک چکی ہے ،پانامہ لیکس میں فرد واحد نہیں بلکہ پورا خاندار قابو آیا ہے ،سپریم کورٹ اورجے آئی ٹی میں شامل تمام اداروں کاامتحان ہے ،قوم جے آئی ٹی کی پہرہ دار ہے ،جے آئی ٹی کو چاہیے کہ ہر پندرہ روز بعد رپورٹ قوم کے سامنے لائے،، مسلم لیگ(ق) کے مرکزی رہنما چوہدری پرویز الٰہی کا ورکرز کنونشن میں کارکنان سے خطاب

اتوار 21 مئی 2017 23:20

شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 مئی2017ء) پاکستان مسلم لیگ(ق) کے مرکزی رہنماوسابق وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ حکمران جماعت نے پیلی ٹیکسی نیلی کرکے ہڑ پ کرلی ،قائد اعظم پاور پلاونٹ میں ایک کروڑ سے ایک میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے ،نواز شریف نے مودی کے ساتھ دوستی نبھانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ،نوا زشریف انڈیا سے دوستی نبھاتے نہیں تھکتے قوم ان سے تھک چکی ہے ،پانامہ لیکس میں فرد واحد نہیں بلکہ پورا خاندار قابو آیا ہے ،سپریم کورٹ اورجے آئی ٹی میں شامل تمام اداروں کاامتحان ہے ،قوم جے آئی ٹی کی پہرہ دار ہے ،جے آئی ٹی کو چاہیے کہ ہر پندرہ روز بعد رپورٹ قوم کے سامنے لائے،ان خیالات کااظہار انہوں نے شیخوپورہ میں منعقدہ ورکرز کنونشن میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا،ان کاکہنا تھا کہ اگرہم اقتدار میں آئے تو کسانوں کو مفت بجلی فراہم کرینگے ،ہمارئے دور حکومت میں زرعی میٹر کی بجلی کاآدھا بل حکومت پنجاب جمع کرواتی تھی جو ان کے دور حکومت میں ختم کردیا گیا،سی پیک منصوبے میں یہ خود پیک ہوجائینگے ،ہسپتال ٹھیکے پر دے رہے ہیں اب کرپٹ حکمران ٹھیکیداری کا کام چھوڑ دیں ،میرا دور ختم ہوا تو 100ارب روپے خزانے میں جمع تھے موجودہ حکمرانوں نے پنجاب کو200ارب روپے کا مقروض کردیا ہے ،جنگلہ بس ماہانہ چھ ارب روپے کا بوجھ خزانے پر ڈال رہی ہے ،جوصحت اور تعلیم کا بجٹ کھارہی ہے ،کسان ،مزدور ،تعلیم یافتہ اور معذور افراد رو ررہے ہیں ہمارئے دور میں معذور کا 3فیصد کوٹہ تھا جو ان حکمرانوں نے اپنے دور حکومت میں ختم کردیا ،انہوں نے کہا کہ کشمیرکے اندر نہتے مسلمان کشمیریوں کاقتل عام ہورہا ہے وزیر اعظم پاکستان یونائیٹڈ نیشن میں بولتا تک نہ ہے ،پانامہ لیکس پورئے ملک کے لیے مسلہ بنا ہوا ہے ،یہ حکمران بجلی بنانے کے نام پرڈالر کمارہے ہیں،کالا باغ ڈیم کااگرنام ان کو پسند نہیں تو پاکستان ڈیم رکھ کر اس منصوبہ کو مکمل کرلینا چاہیے،ملک پاکستان میں بجلی کے ساتھ پانی سب سے بڑا مسلہ ہے اب کسانوں کو بجلی اور پانی کی اشد ضرورت ہے ،کالا باغ ڈیم اوپر ہے اور خیبر پختونخواہ نیچے ہے،اس سے نقصان کیا ہوگا ،انہوں نے کہا کہ ریسکیو1122کو موٹر سائیکل پر چلانے کا کہنے والے مداری گر ہیں جاکر مداری کریں،میرا ایمان ہے کہ اب ان کے جانے کاوقت ہے اور یہ ذلیل وخوار ہوکر جائینگے،ان کرپٹ حکمرانوں نے 20ہزار سکول بند کردیئے ہیں،سکولوں کے اشتہارات دے کر کمائی کی جارہی ہے،ایمانداری اس حکومت کی ختم ہوگئی ہے اب پیسہ بنانے کے لیے آئے ہیں،ہم پنجاب کو خوشحالی کی طرف لے کرجارہے ہیں ہماری بنی ہوئی چیزیں بند کررہے ہیں،رمضان المبارک کابابرکت مہینہ آنیوالا ہے روزہ کھولتے اور رکھتے وقت کرپٹ حکمرانوں سے خلاصی کے لیے اللہ سے دعا کریں انشاء اللہ یہ چلے جائینگے،انہوں نے آخر میں خطاب کے دوران کہا کہ ضلعی صدر مسلم لیگ(ق) خرم منور منج اور جنرل سیکرٹری علی احمد صابر کو کامیاب ورکرزکنونشن کے انعقاد پر مبارکباد دی،منج ہاوس میںمنعقدہ ورکرز کنویشن میں ضلع بھر سے آئے ہوے کارکنان نے شرکت کی پنڈال میں کارکنان کے بیٹھنے کے لیے 4000سے زائد کرسیاں لگائی گئیں تھیںاور آنے والے کارکنان پنجاب کے روائتی گھوڑا ناچ کے ساتھ سابق وزیراعلیٰ پنجاب کو ڈھول کی تھاپ پر پنڈال میں لے آئے تو منوں پھولوں کی پتیاں بھی نچھاور کی گئیں،