تعلیمی بجٹ بڑھانے کا حکومتی وعدہ چار سال گزر جانے کے باجود وفانہ ہوسکا تعلیمی ترقی کے بلند وبانگ دعوے تعلیمی بجٹ بڑھائے بغیر بے سود ہیں

انفاررمیشن سیکرٹری پیپلز پارٹی لسبیلہ یوسف راہی کا بیان

اتوار 21 مئی 2017 21:31

اوتھل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 مئی2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی لسبیلہ کے نامزدضلعی انفاررمیشن سیکریٹری یوسف راہی نے کہا ہے کہ تعلیمی بجٹ بڑھانے کا حکومتی وعدہ چار سال گزر جانے کے باجود وفانہ ہوسکا تعلیمی ترقی کے بلند وبانگ دعوے تعلیمی بجٹ نہ بڑھانے کے بغیر بے سود ہیں ملک وقوم کی ترقی اور خوشحالی تعلیم کے فروغ ہی سے مشروط ہے تعلیم کے معاملے پر وفاقی حکومت سنجیدہ ہے اور نہ ہی صوبائی حکومت کے اقدامات حوصلہ افزاء ہیں ۔

وہ اتوار کو جاری کردہ بیان میں اظہار کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت نے تعلیمی بجٹ بڑھانے کا وعدہ چار سال قبل کیا تھا مگر تاحال تعلیمی بجٹ جی ڈی پی کا 4فیصد نہیں ہوسکا انہوں نے کہا کہ انتخابات کے دوران ووٹ کے حصول کے لئے تعلیم، صحت اور دیگر سہولیات کی فراہمی کے وعدے تو ہوتے ہیں مگر اقتدار پر آکر یہ وعدے بھلا دیئے جاتے ہیں یوسف راہی نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے اپنے دور حکومت میں تعلیم فروغ کے لئے عملی اقدامات کئے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت وسیلہ تعلیم کے نام پر ابھی بھی طلباء وطالبات کو مالی مدد مل رہی ہے انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت اپنے وعدے کی پاسداری کرتے ہوئے تعلیم بجٹ میں اضافہ یقینی بنائے تعلیم کے شعبے پر توجہ اشد ضروری ہے حقیقت یہ ہے کہ جب تک ہمارے تعلیمی شعبے مستحکم نہیں ہونگے تب تک ملک اور صوبوں کی ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر ہر گز نہیں ہو سکے گا انہوں نے کہا کہ ملک اور صوبوں کو ترقی یافتہ بنانے کے لیئے تعلیم بجٹ بڑھانا ناگزیر ہے وفاق اور صوبائی حکومت بجٹ بڑھانے کا چار سال پرانا وعدہ جلد نبھائیںاور صوبائی و ضلع سطح پر تعلیمی بجٹ کے لیپس ہوجانے کی آزادنہ تحقیقات کروائی جائیں انہوں نے مزید کہاکہ ایک تو صوبے کو تعلیمی بجٹ کم مختص کیا جاتاہے اور دوسرا حکومتی نااہلی سے ہر سال ایک بڑا بجٹ لیپس ہوجاتاہے جو کہ لمحہ فکریہ ہے ۔

متعلقہ عنوان :