چاغی ‘ایرانی حدود سے فائر کردہ 6 گولے پاکستان میں آ گرے ‘کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

اتوار 21 مئی 2017 21:30

چاغی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 مئی2017ء) بلوچستان میں چاغی میں تالاپ کے علاقے میں ایرانی حدود سے 6 گولے فائر کئے گئے ہیں۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق ایرانی حدود سے فائر کئے گئی6 گولے تالاپ کے علاقے میں پلر نمبر 106 اور 104 کے قریب گرے۔

(جاری ہے)

لیویز کے مطابق گولے گرنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ایرانی آرمی چیف کی جانب سے دھمکی دی گئی تھی کہ دہشتگردوں کا پیچھا کرنے کے لئے ایران پاکستانی حدود میں کارروائی کرسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :