گلگت بلتستان چیف کورٹ نے رواں 4ماہ میں 444مقدمات میں سے 332مقدمات کو نمٹادیا

اتوار 21 مئی 2017 21:30

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 مئی2017ء) گلگت بلتستان چیف کورٹ میں سال 2017ء میں دوران چار ماہ جنوری تا اپریل تک 444مقدمات دائر ہوئے جن میں سے 332مقدمات کو نمٹادیا،ان مقدمات میں گلگت بلتستان چیف کورٹ نے یکم جنوری 2017ء تا 31 اپریل 2017ء کے دوران دائر ہونے والی444 مقدمات میں سے 332 مقدمات کو نمٹادی ،جن کی سماعت چیف جسٹس چیف کورٹ گلگت بلتستان جسٹس خان کی ہدایت پر بشمول چیف جسٹس چیف کورٹ جسٹس خان، جسٹس محمد عالم، جسٹس وزیر شکیل احمد اور جسٹس ملک حق نواز پر مشتمل مختلف پنج میں سماعت کرتے ہوئے نمٹادی،ان نمٹادیئے گئے مقدمات میں 80فوجداری، 167 دیوانی، 69رٹ پٹیشن اور توہین عدالت سے متعلق 1 مقدمہ شامل ہے،ن مقدمات میں سے 205 کی سماعت ڈویژن بنچ جبکہ 127 مقدمات سنگل بنچ کے ذریعے ہوئی ۔

(جاری ہے)

ان چار ماہ کے دوران نمٹائے گئے مقدمات کی مجموعی شرع 75 فیصد رہی جن میں جنوری اور فروری میں 66 ، مارچ میں 144 ، اپریل میں 142مقدمات کو نمٹادیا ۔اس موقع پر چیف جسٹس چیف کورٹ گلگت بلتستان جسٹس خان نے تمام چیف کورٹ کے ججز کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ سستے انصاف کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے ۔چیف کورٹ عوام کو سستا انصاف کی فراہمی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے جدوجہد کررہا ہے تاکہ مظلوم کو وقت ضائع کئے بغیر ان کا حق مل سکے ۔

انصاف کی فراہمی میں ہر گزکوئی سمجھوتہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔اب عدالتوں سے کوئی سائل تاریخ کی پرچی لے خالی نہیں جائے گا کیوں کہ عدالتیں مظلوم کی آخری امید کی کرن ہے اس کو انصاف کی فراہمی کیلئے چیف کورٹ ہر ممکن جدوجہد کررہاہے تاکہ انصاف کے تقاضے پورے ہوں اور معاشرے میں قیام امن کو یقینی بنایا جاسکے۔