فاطمہ جناح یونیورسٹی برائے خواتین میں تین روزہ بین الاقوامی کانفرنس اختتام پذیر ہوگئی

اتوار 21 مئی 2017 21:00

راولپنڈی21مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2017ء) فاطمہ جناح یونیورسٹی برائے خواتین میں تین روزہ بین الاقوامی کانفرنس اختتام پزیرہوئی۔اس کانفرس کا مقصد سکولوںاور یونیورسٹیوں کے اساتذہ کی صلاحیت کی تعمیر کے لیے سرکولم اور اسسمینٹ، تھیوری اور پریکٹس کے درمیان کنکشن قائم کرنا تھا۔کانفرنس کی مہمانِ خصوصی سعیدہ شاہ (یونیورسٹی آف لیسیسٹر) نے اس انٹرنیشنل کانفرنس کے اختتام پر فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی کی کاوشوں کو سراہا اور اساتذہ کی تربیت اور قوم کی ترقی کی پیشرفت پر زور دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج کل نئی ٹیکنالجی کا دور ہے اس لیے اساتذہ کو چاہیے کہ نئی ٹکنالوجیز کو استعمال کرتے ہوئے آنے والی نسلوں کی تربیت کریں۔اپنے خطاب کے آخر میں سعیدہ شاہ نے وائس چانسلر فاطمہ جناح یونیورسٹی ثمینہ امین قادر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اساتذہ کی تعلیمی صلاحتوںکو بڑھانے کے لیے ایسی ورکشاپس اور کانفرنس ہونی چاہیے۔

(جاری ہے)

وائس چانسلر فاطمہ جناح یونیورسٹی محترمہ ثمینہ امین قادر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ کو ٹرینیگ کے زریعے آج کے وقت کی ضرورت کے مطابق تعلیمی ٹولز سے آگاہی حاصل کرنی چاہیے تاکہ طالبات کو اعلٰی تعلیم دے سکیں ۔ تقریب کے اختتام میںوائس چانسلر فاطمہ جناح یونیورسٹی ثمینہ امین قادرنے سعیدہ شاہ اور تمام شرکاء کی آمدکا شکریہ ادا کیا۔