پیپلزپارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کے گھر 70 کلفٹن کا پانی بند کردیا گیا

وزیربلدیات کسی کے اشاروں پر 70 کلفٹن کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنارہے ہیں، پانی کی بندش کے خلاف احتجاج کریں گے

اتوار 21 مئی 2017 20:50

پیپلزپارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کے گھر 70 کلفٹن کا پانی بند کردیا ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2017ء) پاکستان پیپلز کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کے گھر 70 کلفٹن کا پانی بند کردیا گیا۔ گذشتہ پانچ روز سے 70 کلفٹن کو پانی کی سپلائی بند ہے۔

(جاری ہے)

پی پی شہید بھٹو کے رہنما خواجہ غلام حسین نے کہا ہے کہ وزیربلدیات کسی کے اشاروں پر 70 کلفٹن کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنارہے ہیں۔ بانی پیپلزپارٹی کے گھر کا پانی بند کرنے کے خلاف آج احتجاجی مظاہرہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کارکان آج (پیر) چار بجے کراچی پریس کلب کے سامنے احتجاج میں شریک ہوں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے وزیربلدیات اپنے آقائوں کو خوش کرنے کے لئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہا ہے۔