پی ٹی اے نے انٹرنیٹ پر گستاخانہ مواد کی روک تھام کے لئے خصوصی مہم شروع کر دی

اتوار 21 مئی 2017 20:20

پی ٹی اے نے انٹرنیٹ پر گستاخانہ مواد کی روک تھام کے لئے خصوصی مہم شروع ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2017ء) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی ای) نے انٹرنیٹ پر گستاخانہ مواد کی روک تھام کے لئے خصوصی مہم شروع کر دی ہے اس حوالے سے تمام موبائل فون صارفین کو پی ٹی اے کی طرف سے ایس ایم ایس بجھوائے جارہے ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ ناموس رسالت کے منافی کسی قسم کے مواد کی انٹرن?ٹ پر نشراشاعت پاکستان کے متعلقہ قوانین کے تحت قابل سزا جرم ہے۔

(جاری ہے)

ایسے مواد کو پھلانے کی بجائے اسکی شکایت [email protected] پر بھیجیں اور خود قانون کو ہاتھ میں نہ لیں۔آپکی شکایت پر مناسب قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :