پشاور ،دوسری شہدائے آرمی آل پاکستان رینکنگ بیڈمنٹن چیمپئن شپ کے سنسنی خیز مقابلے جاری ،مردوں کے انفرادی مقابلوں میں ایس این جی پی ایل کے احمد طارق نے اسلام آباد کے چشتی ، آرمی کے ارسلان واپڈا کے عتیق اگلے رائونڈ کے کیلئے کوالیفائی کرلیا

اتوار 21 مئی 2017 20:10

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 مئی2017ء) دوسری شہدائے آرمی آل پاکستان رینکنگ بیڈمنٹن چیمپئن شپ کے سنسنی خیز مقابلے پشاور سروسز کلب میں جاری ہیں۔ گزشتہ روز مردوں کے انفرادی مقابلوں میں ایس این جی پی ایل کے احمد طارق نے اسلام آباد کے چشتی ، آرمی کے ارسلان واپڈا کے عتیق، اسلام آباد کے وقاص اسلم نے خیبرپختونخوا کے شاکر ، پولیس کے طاہر خان نے آرمی کے سہیل ڈار، پنجاب کے راجہ نے واپڈا کے شجاعت علی ، واپڈی کے علی مہدی نے ندیم سرور، پنجاب کے شیروز نے آرمی کے عبدالباسط ، واپڈا کے اون عباس نے پنجاب کے گوہر اعظم ، اسلام آباد کے علی نے خیبرپختونخوا کے ذوہیب ، آرمی کے عدیل نے واپڈا کے وقاص ، واپڈا کے وقاص احمد نے این بی پی کے اعجاز ، سوئی گیس کے شامیر نے کے پی کے احتشام ، واپڈا کے حاشر نے کے پی کے خلیل،پی آئی اے کے احسان قمر نے پولیس کے مسعود ، جبکہ کے پی کے رحمان نے واپڈا کے شیرازی کو شکست دیدی ، لیڈیز سنگل کے مقابلوں میں واپڈا کی ہما جاوید نے ایس این جی پی ایل ، واپڈا کی ماہ نور شہزاد نے کے پی کی حنا ، واپڈا کی مریم ریاض نے اسلام آباد کی گل نور ، سوئی گیس کی جویریہ نے کے پی کی عروج ، واپڈا کی خضرہ رشید نے کے پی کی عروج سینئر جبکہ واپڈا کی ہما جاوید نے اسلام آباد کی ردہ حنیف کو شکست دیکر آگلے را?نڈ کیلئے کوالیفائی کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایمپائرز میں راشد ، انیقہ رانی ، سعدیہ اور عامر شامل تھے جبکہ ریفری کے فرائض امجد خان اور ندیم جاویداورٹیکنیکل آفیشل میںتحسین ا? نے سرانجام دیئے جبکہ آرگنائزنگ کمیٹی کے سیکرٹری میاں صداقت شاہ شامل ہیں۔