پشتون دہشتگرد نہیں، کوئی ہماری مسجد کو پتھر نہ مارے ہم کسی کے گر جا گھر اور مندر کو پتھر نہیں ما رتے،محمود خان اچکزئی

پگڑھی اور داڑھی والا دہشتگرد نہیں ہم نے دوسروں کی جنگ پشتون ملت پر مسلط کررکھی ہے پشتون وطن کی مٹی ہماری ماں ہے اسے استعمال کر نے کی اجازت نہیں دے سکتے رحیم مندوخیل آخری دم تک مظلوم عوام کی جنگ لڑتے رہتے اور ان کی ساری زندگی باکردار عمل ہر شخص کے لئے کھلی کتاب کی مانند ہے ، نماز جنازہ کے موقع پر شرکاء سے اظہار خیال

اتوار 21 مئی 2017 19:31

کوئٹہ/ ژوب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2017ء) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے سربراہ ورکن قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ پشتون دہشتگرد نہیں کوئی ہماری مسجد کو پتھر نہ مارے ہم کسی کے گر جا گھر اور مندر کو پتھر نہیں ما رتے پگڑھی اور داڑھی والا دہشتگرد نہیں ہم نے دوسروں کی جنگ پشتون ملت پر مسلط کررکھی ہے اس لئے پشتونوں کو موجودہ حالات اور صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے متحد ہو کر آگے بڑھنا ہماری منزل ابھی دور ہے کیونکہ پشتون وطن کی مٹی ہماری ماں ہے اسے استعمال کر نے کی اجازت نہیں دے سکتے رحیم مندوخیل نے اپنی زندگی مظلوم عوام کے لئے وقف کر رکھی تھی اور آخری دم تک مظلوم عوام کی جنگ لڑتے رہتے اور ان کی ساری زندگی باکردار عمل ہر شخص کے لئے کھلی کتاب کی مانند ہے آج پشتون قوم ایک قابل رہنماء سیاسی استاد سے محروم ہو گئے ہیں ان کی موت سے پیدا ہونیوالا خلاء مدتوں پورا نہیں ہو سکتا ان خیالات کا اظہا رانہوں نے پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی ڈپٹی چیئرمین و رکن قومی اسمبلی عبدالرحیم مندوخیل کی نماز جنازہ کے موقع پر شرکاء سے اظہار خیال کر تے ہوئے کیا مرحوم کی ان کے آبائے علاقے ژوب میں عرفان کاسی اسٹیڈیم میں نمازجنازہ ادا کی گئی جس میں صوبائی وزراء ، اراکین اسمبلی، سینیٹر ز ، سیاسی قبائلی ، مذہبی رہنمائوں ، معتبرین علاقہ مکینوں کے ساتھ ساتھ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے رہنمائوں صوبائی وزراء ڈاکٹر حامد خان اچکزئی، عبدالرحیم زیارتوال، سردار رضا محمد بڑیچ، سینیٹر سردار اعظم خان موسیٰ خیل،رکن قومی اسمبلی عبدالقہار خان ودان، رکن صوبائی اسمبلی نصراللہ زیرے، عبیداللہ بابت، سردار مصطفی خان ترین،احمد جان،رضا محمد رضا، عوامی نیشنل پارٹی بلوچستان کے صدر اصغر خان اچکزئی، جنرل سیکرٹری حاجی نظام الدین کاکڑ، پاکستان مسلم لیگ(ق) بلوچستان کے صدر وصوبائی وزیر شیخ جعفر خان مندوخیل، مسلم لیگ(ق) کے مرکزی رہنماء وسینیٹر سعید الحسن مندوخیل، ایف سی کمانڈنٹ قبائلی رہنماء نوابزادہ محبوب جو گیزئی، نوابزادہ عابد جو گیزئی سمیت کارکنوں کے علاوہ افغان قونصل جنرل وحید اللہ مہمند اور ان کے نمائند ے حاصل خان نیازی سمیت ہزاروں کی تعداد میں لو گوں نے شرکت کی مرحوم کو سینکڑوں سواگواروں کی موجودگی میں آسود خاک کر دیا گیا اس موقع پر جنازے کے شرکاء سے پشتونخواملی عوامی پارٹی کے سر براہ رکن قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ عبدالرحیم مندوخیل روز اول سے لے کر آخری دم تک مظلوم عوام کی جنگ لڑتے رہے اور اپنی ساری زندگی باکردار عمل کے ساتھ گزاری ہ ے جو معاشرے کے ہر فرد کے لئے کھلی کتاب کی مانند ہے انہوں نے صبر ، شکر کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑا اور ہم پوری دنیا کو بتانا چا ہتے ہیں کہ پشتون دہشتگرد نہیں کوئی ہماری مسجد کو پتھر نہ مارے ہم کسی کے گر جا گھر مندر کو پتھر نہیں مارتے کیونکہ پگڑی اور داڑھی والا دہشتگرد نہیں دوسروں کی جنگ پشتون ملت پر مسلط کی گئی جس کے لئے پشتونوں کی مشکلات میں اضافہ ہوا اور ہم پشتو ن قوم کو بتاناچا ہتے ہیں کہ موجودہ حالا تکو مد نظر رکھتے ہوئے متحد ہو جائے کیونکہ ہماری منزل ابھی دور ہے اور پشتون وطن کی مٹی ہماری ماں ہے اسے ہم کسی صورت بھی غلط طور پر استعمال کرنے کی اجازت نہیں دینگے اس موقع پر افغان قونصل جنرل کے نمائندے حاصل خان نیازی نے افغان صدر اشرف غنی اور افغانستان کے چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ کا پیغام پڑھ کر سناتے ہوئے کہا ہے کہ رحیم مندوخیل افغان ملت کے نامور شخصیت ولی پارس کے حوالے سے ان کی خدمات کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جا سکتا وہ پشتون قوم کے لئے ایک روشن ستارہ تھے انہوں نے پشتون قوم اور تاریخ کے حوالے سے جو کتابیں لکھی ہے وہ سب کے سامنے ہیں اور ان کی آخری کتاب افغان اور افغانستان تھی افغان صدر اشرف غنی اور چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ سعودی عرب میں ہونے کی وجہ سے جنازے میں شرکت نہیں کر سکے عوامی نیشنل پارٹی بلوچستان کے صدر اصغر خان اچکزئی نے کہا ہے کہ اروا شاد عبدالرحیم مندوخیل پشتون افغان قومی تحریک میں ان کی قربانیاں لازوال ہے مرحوم نے ہر مشکل وقت پر قوم اور ملت کے لئے ڈٹ کر مقابلہ کیا انہوں نے ہر کٹھن اور مشکل وقت میں اپنی سیاست اور اپنی موقف پر ڈٹے رہے اور ہر محاذ پر ثابت قدم رہ کر پشتون قوم کی رہنمائی کی جسے ہم کبھی بھی فراموش نہیں کر سکتے پاکستان مسلم لیگ(ق) بلوچستان کے صدر صوبائی وزیر شیخ جعفر خان مندوخیل نے کہا ہے کہ آج ہم پشتون بیلٹ میں رہنے والے اپنے ایک ایسے استاد سے محروم ہو گئے جس کا اس بیلٹ میں کوئی ثانی نہیں محروم نے ساری زندگی غربت میں گزاری اور پشتون بیلٹ ایک ایسے رہنماء سیاسی استاد سے محروم ہو گیا ہم ان کے افکار پر عمل کر کے اپنی سیاسی جدوجہد کو آگے بڑھا کر قوم کو درپیش چیلنجوں سے نجات دلا سکتے ہیں پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی ڈپٹی چیئرمین مختیار یوسفزئی نے کہا ہے کہ رحیم مندوخٰل ایک بااصول ، باکرداراور اپنے موقف پر کھڑے رہنے والے سیاستدان تھے وہ پشتونخوا وطن کے لئے روشن ستارہ تھے وہ پشتون قوم اور ملک میں آباد تمام قوموں کی برابری کے حقوق کے لئے ساری زندگی جدوجہد کر تے رہے پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی صدر وسینیٹر عثمان خان کاکڑ نے کہا ہے کہ عبدالرحیم مندوخیل پشتون قومی تحریک کے عظیم رہنماء تھے انہوں نے اپنی سیاسی زندگی میں ہر موڑ پر پشتون ملت اور قوم کی رہنمائی کی اورایمانداری سے نمائندگی کر تے ہوئے جمہوریت کی بحالی کے لئے جو بے پناہ قربانیاں دی ہیں وہ سب کے سامنے روز روشن کی طرح عیاں ہیں جنہیں سب اچھی طرح جانتے ہیں کہ وہ ایک سمجدار، قابل ، ہونہار سیاسی استاد تھے افغان اور افغانیت پر یقین رکھتے تھے جمعیت علماء اسلام کے رہنماء مولانا اللہ داد کاکڑ نے کہا ہے کہ عبدالرحیم مندوخیل نے ساری زندگی عوام کی خدمت کے لئے وقف کررکھی تھی وہ قابل اور اعلیٰ علم رکھنے والے انسان تھے جس نے اپنے علم کو خطے کے کونے کونے تک پھیلایا اور قوم کی ہر مشکل وقت میں رہنمائی کی جمعیت علماء اسلام کے سر براہ ورکن قومی اسمبلی مولانا فضل الرحمان نے پشتونخواملی عوامی پارٹی کے سر براہ و رکن قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی کو ٹیلی فون کر کے عبدالرحیم مندوخیل کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا اس موقع پر سابق سینیٹر رضا محمد رضانے افغان قونصل جنرل ، محمد خان اچکزئی اور افغان کے سابق صدر حامد کرزئی کا تعزیتی بیان پڑھ کر سنایا جس کے بعد مرحوم کو سینکڑوں سو گواروں کی موجودگی میں سسکیوں اور آہوں میں آسود خاک کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :