لیسکو کی بجلی چوری کے خلاف بڑی کارروائی، باغبانپورہ ڈویژن اور محمود بوٹی سب ڈویژن کی ٹیموں کی کاروائی ‘ فرنس مل سے کروڑوں کی بجلی چوری پکڑ لی

اتوار 21 مئی 2017 18:31

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 مئی2017ء) لیسکو کی بجلی چوری کے خلاف بڑی کارروائی، باغبانپورہ ڈویژن اور محمود بوٹی سب ڈویژن کی ٹیموں نے آپریشن کرتے ہوئے فرنس مل سے کروڑوں کی بجلی چوری پکڑ لی۔ فرنس مل میں الیون کے وی کی ڈائریکٹ سپلائی سے بجلی چوری کی جارہی تھی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لیسکو باغبانپورہ ڈویژن کے ایکسیئن رستم علی، ایس ڈی او محمود بوٹی سب ڈویژن عبداللہ شبیر اور ایس ڈی او باغبانپورہ سب ڈویژن جنید اقبال نے ٹیموں کے ہمراہ آپریشن کرتے ہوئے محمود بوٹی کے علاقے میں فرنس مل میں کروڑوں روپے کی بجلی چوری پکڑلیایس ڈی او محمود بوٹی نے بتایا کہ فرنس مل کو ڈرائی ٹرانسفارمر اور الیون کے وی کی ڈائریکٹ سپلائی سے چلایا جا رہا تھا۔

جس کی وجہ سے بجلی چوری کی مد میں کمپنی کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا جا رہا تھا۔ فرنس مل میں ٹرانسفارمر کو زیر زمین چھپا کر بجلی چوری کی جا رہی تھی۔ لیسکو کی ٹیموں نے ٹرانسفارمر اور تاریں قبضے میں لے کر محکمانہ و قانونی کارروائی کا آغاز کر دیاایس ڈی او نے بتایا کہ بجلی چوری کرنے پر فرنس مل کو تین کروڑ روپے کا ڈی ٹیکشن بل بھیجا جائیگا۔ لیسکو نے تھانہ مناواں پولیس کی مدد سے آپریشن میں کامیابی حاصل کی۔

متعلقہ عنوان :