رمضان المبارک کی آمد،شارجہ پولیس نے بھکاریوں کیخلاف مہم شروع کردی

اتوار 21 مئی 2017 18:10

شارجہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2017ء) متحدہ عرب امارات کے شہر شارجہ کی پولیس نے رمضان المبارک کی آمد کے پیش نظر بھکاریوں کے خلاف مہم شروع کر دی ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق شارجہ پولیس کی جانب سے بھکاریوں کے خلاف عربی اور انگریزی زبانوں میں کتابچے تقسیم کیے گئے ہیں جن میں شہریوں کو متنبہ کیا گیا کہ اگر ان کے ہاں بھکاری آئیں تو فورا پولیس میں اطلاع کی جائے تاکہ پولیس ان بھکاریوں کے خلاف فوری کارروائی کر سکے۔

سربراہ شاجہ پولیس کے مطابق بھکاری مختلف ہتھکنڈوں کی بدولت عام عوام کی ہمدردیاں حاصل کر کے انہیں لوٹتے ہیں۔سربراہ شارجہ پولیس کے مطابق یہ بھکاری جعلی دستاویزات بھی لے کر پھرتے ہیں جن سے ظاہر کرتے ہیں کہ وہ یتیموں کیلئے مدرسہ یا مسجد کھولنے کے خواہش مند ہیں جس کے نتیجے میں یہ لوگوں سے صدقہ و خیرات کی مد میں کثیر رقم حاصل کرلیتے ہیں۔