عزیرحمان چن کی میاں منظور وٹو سے ملاقات

کارکنوں سے رابطے تیز کرنے کی مہم اور باہمی امور پر تبادلہ خیال

اتوار 21 مئی 2017 17:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2017ء) پیپلز پارٹی لاہور کے صدر عزیرحمان چن نے باہمی امور اور کارکنوں سے رابطے تیز کرنے پر رہنما پیپلز پارٹی میاں منظور وٹو سے ملاقات کی۔ ملاقات کا مقصد کارکنوں سے رابطے تیز کرنے کی مہم اور باہمی امور پر تبادلہ خیال کرنا تھا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صدرپیپلز پارٹی لاہور عزیرحمان چن نے کہا کہ پیپلزپارٹی قیادت نے مجھ پر اہم ذمہ داری سونپی ہے۔ قیادت کی امیدوں پر پورا اتروں گا۔ انہوں نے کہا کہ عوامی رابطے تیز کرنے کی مہم شروع کر دی ہے۔ 95 فی صد کام مکمل ہو چکا ہے۔ اب کارکنوں کو متحرک کیا جائے گااور پارٹی کو الیکشن کے لئے تیار کیا جائے گا۔(وقاص)

متعلقہ عنوان :