جرمن چانسلر نے یوکرائن کے صدر پیٹرو پورو شینکو کو امن عمل میں مزید تعاون کی یقین دہانی کرادی

اتوار 21 مئی 2017 14:50

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 مئی2017ء) جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے یوکرائن کے صدر پیٹرو پورو شینکو کو امن عمل میں مزید تعاون کی یقین دہانی کرادی ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جرمن چانسلر میرکل نے پوروشینکو سے ملاقات کے دوران کہا کہ افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ فائر بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔ میرکل کے مطابق ان حالات میں روس، جرمنی، فرانس اور یوکرائن کے مابین فوری بات چیت کی ضرورت بڑھ گئی ہے۔ اس موقع پر پورشینکو نے مِنسک میں طے پانے امن معاہدے پر عمل درآمد کو ناگزیر قرار دیا۔ ان دونوں رہنماں کے مابین یہ ملاقات جرمن دارالحکومت برلن میں ہوئی۔

متعلقہ عنوان :