ملالہ پردہشتگردی کانقلی حملہ ہوا،ڈرامہ کاحصہ بننےکیلئےمجھےبھی کہاگیا،ایم این اےمسرت

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 21 مئی 2017 13:54

ملالہ پردہشتگردی کانقلی حملہ ہوا،ڈرامہ کاحصہ بننےکیلئےمجھےبھی کہاگیا،ایم ..
سوات(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔21مئی2017ء) :تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی مسرت احمدزیب نے دعویٰ کیاہے کہ نوبل ایوارڈیافتہ ملالہ یوسفزئی پردہشتگردی کانقلی حملہ ہواتھا۔میڈیارپورٹس کے مطابق سوات رائل فیملی کی ممبراور رکن اسمبلی پی ٹی آئی نے الزام عائدکیاہے کہ نوبل ایوارڈیافتہ ملالہ یوسفزئی پر2012ء میں مختلف گروپس بشمول سماجی گروپ کی جانب سے دہشتگردی کانقلی حملہ کیاگیاتھا۔

ملالہ سوات میں خوشحال پبلک سکول کی طالبہ تھیں اور مڈٹرم امتحان کاپرچہ دیکرواپس گھرآرہی تھیں کہ ان پرحملہ کردیاگیا۔جس کے نتیجہ میں گولیوں سے وہ شدید زخمی ہوگئیں اور انہیں فوری سی ایم ایچ پشاور منتقل کردیاگیا۔بعدازاں مزیدعلاج کیلئے ملالہ کولندن ہسپتال میں منتقل کردیاگیا۔

(جاری ہے)

حملے کی ذمہ داری تحریک طالبان پاکستان نے یہ کہتے ہوئے قبول کی کہ ملالہ یوسفزئی مغربی مائنڈ سیٹ رکھنے والی لڑکی ہیں۔

جبکہ کالعدم ٹی ٹی پی کے ترجمان احسان اللہ احسان نے بھی ملالہ پرحملے کوتسلیم کرتے ہوئے کہا کہ ملالہ نے بچیوں کی تعلیم کے حق میں آوازبلندکی۔اگروہ بچ گئیں توپھرحملہ کیاجائیگا۔دوسری رکن قومی اسمبلی پی ٹی آئی کاکہناہے کہ ملالہ پرحملہ منصوبہ بندی کے تحت کروایاگیا۔جوکہ دوسرے ایونٹس کی سیریزکاایک حصہ تھا۔انہوں نے مزیدکہاکہ ملالہ پرحملہ کرنیوالوں نے مجھے بھی اپروچ کیا۔لیکن میں نے اس ڈرامہ کاحصہ بننے سے انکارکردیاتھا۔مجھے ویسے بھی کسی دوسرے ملک میں پناہ لینے میں کوئی دلچسپی نہیں۔تاہم اب میرے اندرونی ضمیرنے اب مجھے رازافشاں کرنے پرمجبورکیاہے۔

متعلقہ عنوان :