Live Updates

رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی مہنگائی کے طوفان سے غریب عوام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ، مسرت چیمہ

حکومت اپنے اللے تللوں میں کمی کر کے پسے ہوئے طبقات کو اشیائے خوردونوش پر سبسڈی دینے کا اعلان کرے ،گفتگو

اتوار 21 مئی 2017 13:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2017ء) پاکستان تحریک انصاف لاہور کی نائب صدر مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی مہنگائی کے طوفان سے غریب عوام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ،اسٹیٹ بینک کی رپورٹ میں بھی مہنگائی بڑھنے کے تذکرے نے حکمرانوں کی گڈ گورننس کا پردہ چاک کر دیا ہے ،حکومت اپنے اللے تللوں میں کمی کر کے رمضان المبارک میں پسے ہوئے طبقات کو اشیائے خوردونوش پر سبسڈی دینے کا اعلان کرے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ این اے 124کے دفتر میں خواتین کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے انہیں اپنے مسائل سے آگاہ کیا ۔ مسرت چیمہ نے کہا کہ حکمران ہر محاذ پر ناکام ہو چکے ہیں لیکن اس کے باوجود سب اچھا کی رپورٹ دے کر عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی اشیائے ضروریہ کی قیمتوںمیں 50سے 70فیصد تک اضافہ ہو گیا ہے جو قابل تشویش ہے ۔

حکومت نے رمضان المبارک کیلئے پیشگی کوئی میکنزم نہیں بنایا جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مافیا متحرک ہو گیا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ حکمران اپنے اللے تللوں کیلئے تو ضمنی بجٹ کی مد میں اربوں روپے استعمال کر لیتے ہیںمطالبہ ہے کہ رمضان المبارک میں غریب عوام کو ریلیف دینے کیلئے سبسڈی کی مد میں پیکج کا اعلان کیا جائے ۔
Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات