روس،یوکرائن فائربندی معاہدے پر عمل درآمد یقینی بنائیں،جرمن چانسلر

موجودہ حالات میں روس، جرمنی، فرانس اور یوکرائن کے مابین فوری بات چیت کی ضرورت بڑھ گئی ہے،گفتگو

اتوار 21 مئی 2017 12:30

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2017ء) جرمن چانسلر میرکل نے یوکرائن کے صدر پیٹرو پورو شینکو کو امن عمل میں مزید تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق اتوار کو جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے یوکرائن کے صدرپوروشینکو سے ملاقات کے دوران کہا کہ افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ فائر بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔ میرکل کے مطابق ان حالات میں روس، جرمنی، فرانس اور یوکرائن کے مابین فوری بات چیت کی ضرورت بڑھ گئی ہے۔ اس موقع پر پورشینکو نے مِنسک میں طے پانے امن معاہدے پر عمل درآمد کو ناگزیر قرار دیا۔ ان دونوں رہنماؤں کے مابین یہ ملاقات جرمن دارالحکومت برلن میں ہوئی۔

متعلقہ عنوان :