جشن بہاراں کے سلسلے میں آل گانچھے تین روزہ پولو ٹورنامنٹ کا آغاز ہو گیا

اتوار 21 مئی 2017 00:20

گانچھے ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2017ء) جشن بہاراں کے سلسلے میں آل گانچھے تین روزہ پولو ٹورنامنٹ کا آغاز ہو گیا ہے‘ شاہی پولو گراؤنڈ خپلو میں کھیلے گئے پولو ٹورنامنٹ کے دوسرے روز چھوربٹ اے ٹیم نے خپلو اے ٹیم کو تین کے مقابلے میں دس گول سے شکست دی ،چھوربٹ اے اور خپلو اے ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے پولو میچ کے پہلے ہاف میں چھوربٹ اے ٹیم نے چھے گول کئے جبکہ خپلو اے ٹیم کوئی بھی گول کرنے میں کامیاب نہیں ہوا دوسرے ہاف شروع ہوا تو خپلو اے ٹیم نے چھوربٹ اے ٹیم نے خپلو کے خلاف تین گول کر دیا اور چھوربٹ اے ٹیم نے مزید چار کر کے تین کے مقابلے میں دس گول کر کے میچ اپنے نام کر دیا فری سٹائل پولو کا خوبصورت میچ دیکھنے کے لئے مقامی لوگوں کے ساتھ ساتھ ملک کے دیگر شہروں سے آئے سیاح بھی شاہی پولو گراونڈ میں موجود تھے ٹورنامنٹ کا فائنل آج چھوربٹ اے اور خپلو بی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا

متعلقہ عنوان :