آئی پی ایل سیزن 10 کے کن کھلاڑیوں نے اپنی قیمت سے انصاف کیا۔کروڑوں روپے معاوضہ لینے والے کون سے کھلاڑی ہیرو ثابت ہوئے اور کون زیرو؟

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 20 مئی 2017 23:50

آئی پی ایل سیزن 10 کے  کن کھلاڑیوں نے اپنی قیمت سے انصاف کیا۔کروڑوں روپے ..

آئی پی ایل سیزن 10 اپنے اختتام کی جانب گامزن ہے۔ اگر اس پورے سیزن  کے تین بہترین کھلاڑیوں اور تین بدترین پرفامنس دینے والے کھلاڑیوں کی بات کی جائے تو ایک دلچسپ تصویر سامنے آتی ہے۔ذیل میں آئی پی ایل کے   تین ہیرو اور تین زیرو کھلاڑیوں کے بارے میں بتایا جارہا ہے۔ اُن کے معاوضے کروڑوں میں تھے دیکھیں انہوں نے اپنی قیمت کے ساتھ کتنا انصاف کیا۔

بین اسٹوکس
اس بار جب آئی پی ایل کے کھلاڑیوں کی بولی لگ رہی تھی تو سب سے زیادہ بحث بین اسٹوکس کی قیمت کے بارے میں ہوئی۔  حیرت انگیز طور پر انگلینڈ کا یہ آل راؤنڈر  2 کروڑ کی بولی سے شروع ہونے کر 14.5 کروڑ روپے میں سب سے مہنگا بکا تھا۔ بین اسٹوکس کو رائزنگ پونے سپر جینٹس نے خریدا تھا۔ وہ آئی پی ایل کی تاریخ کے مہنگے ترین غیر ملکی کھلاڑی تھے۔

(جاری ہے)


اپنی  قیمت کے مطابق سٹوکس اس ٹورنامنٹ کے سب سے زیادہ شاندار آل راؤنڈر ثابت ہوئے.

انہوں نے شاندار بولنگ کی، اپنے بلے کے جوہر دکھائے اور فیلڈنگ بھی زبردست کی۔اگرچہ سٹوکس آخری دو میچوں میں نہیں کھیل پائے لیکن اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ اگر پونے فائنل کھیل پائی تو اس میں سٹوکس کا اہم کردار رہا ہے۔
کھیلے گئے 12 میچوں میں سٹوکس نے ایک بار ناٹ آؤٹ رہتے ہوئے 31.60 کی اوسط اور 142.98 کے اسٹرائک ریٹ سے 316 رنز بنائے. ان میں ایک سنچری اور ایک نصف سنچری بھی تھی.

اس دوران سٹوکس نے 22 چوکے اور پندرہ چھکے لگائے.سٹوکس نے 12 میچوں میں 12 وکٹ بھی حاصل کیں. یہی نہیں انہوں نے پانچ شاندار کیچ بھی پکڑے جن میں سے ایک کیچ تو تقریبا ناممکن سا نظر آتا تھا. یعنی سٹوکس نے 14.5 کروڑ کی اپنی قیمت کو میدان پر صحیح ثابت کیا.

کرن شرما
سن 2014 کی آئی پی ایل بولی میں کرن شرما کو تقریبا پونے چار کروڑ روپے میں خریدا گیا ۔کرن 2005 میں ریلوے سے منسلک تھے.

اس وقت وہ گریڈ 4 ملازم تھے. ایسے ملازمین کام پٹری کی مرمت  وغیرہ کرنا تھا۔ کرکٹ کی وجہ سے وہ ریلوے کے لیے کرکٹ کھیلنے لگے اور انہیں اس کام سے چھٹی ملنے لگی۔ایک عام خاندان کے کرن شرما 2017 میں بھی 3.2 کروڑ روپے میں بکے. اس بار انہیں ممبئی انڈینزنے خریدا. اس بار پورے ٹورنامنٹ میں کرن نے  اپنی قیمت کو درست ثابت کیا19مئی کو کھیلے گئے  ایک  میچ میں کرن نے 4 اوورز میں محض 16 رنز دے کر کولکتا نائٹ رائڈرز کے چار بلے بازوں کو پویلین بھیجا.
کرن کی شاندار بولنگ کی بدولت ہی کے کے  آر 107 رنز پر ڈھیر ہو گئی اور ممبئی انڈینز نے یہ مقابلہ 6 وکٹ سے آسانی سے جیت لیا.

اس میچ میں کرن شرما کو ہربھجن کے مقابلے زیادہ توجہ دیتے ہوئے کھلایا گیا تھا اور کرن نے اپنے کپتان روہت شرما کو صحیح ثابت کیا.
پورے ٹورنامنٹ میں لیگ بریک بولر کرن نے 15 وکٹ حاصل  کیں. کئی مواقع پر کرن نے اس بات کا بھی ثبوت دیا کہ وہ اچھی بلے بازی بھی کر سکتے ہیں. آئی پی ایل 10 کا یہ سیزن کرن کو ایک ہیرو کے طور پر ثابت کرنے میں کامیاب رہا اور کرن نے بھی یہ ثابت کیا  کہ جتنے روپے میں انہیں خریدا گیا تھا، ان کی قیمت اس سے کہیں زیادہ ہے۔
 
ڈیوڈ وارنر
سن رائزرز حیدرآباد کے کپتان ڈیوڈ وارنر دنیا کے سب سے زیادہ خطرناک بلے بازوں میں سے ایک مانے جاتے ہیں.

آئی پی ایل سیزن 10 میں ان کی ٹیم الیمینیٹر میں باہر ہو گئی ، لیکن رن بنانے والے بلے بازوں میں وہ اب بھی سب سے اوپر ہیں۔
انہوں نے اس پورے سیزن میں 641 رنز بنائے ہیں. رن بنانے کے علاوہ وارنر نے ٹیم کی شاندار قیادت بھی کی اور میدان پر  بہترین  فیلڈنگ سے شائقین کا دل موہ لیا. 30 سالہ ڈیوڈ وارنر اب تک 114 آئی پی ایل میچ کھیل چکے ہیں۔
ان میچوں میں انہوں نے 15 بار ناٹ آؤٹ رہتے ہوئے 40.55 کی اوسط سے 4014 رنز بنائے ہیں.

ان کا  زیادہ سے زیادہ سکور 126 رن ہے۔وہ ان میچوں میں 402 چوکے اور 159 چھکے لگا چکے ہیں۔

اب ذرا اُن مہنگے ترین کھلاڑیوں پر نظر ڈالتے ہیں جو اپنی قیمت کو درست ثابت کرنے میں ناکام رہے ۔

ٹايمل ملز
بائیں ہاتھ سے بالنگ کرانے والے ا، انگلینڈ کے اس تیز  رفتار  بالر کو  جب آئی پی ایل10کی نیلامی میں رائل چیلنجر  بنگلور نے 12 کروڑ میں خریدا تو کسی کو تعجب نہیں ہوا تھا.

حال ہی میں بھارتی دورے پر آئی انگلینڈ ٹیم کے ملز نے شاندار بولنگ کی تھی۔ان کی بالنگ دیکھ  کر لگتا تھا کہ وہ  بلے بازوں کو کنفیوژ کرنے  والا بالر ہے۔یہ ہی  وجہ ہے کہ وراٹ کوہلی کی ٹیم نے اس کے  12 کروڑ روپے دینا بھی پسند کیے۔ لیکن آئی پی ایل 10میں نہ تو ورات کی ٹیم ہی کچھ کر پائی اور نہ ہی ملز۔ ملز نے صرف پانچ میچ کھیلے اور 5 وکٹ حاصل  کیں۔ یعنی ٹیم مینجمنٹ کو ایک وکٹ کی قیمت 2.40 کروڑ پڑی اور ملز بالکل زیرو ثابت ہوئے.



ڈیوڈ ملر
جنوبی افریقہ کے بائیں ہاتھ کے اس بلے باز کی شہرت پوری دنیا میں ہے. لیکن آئی پی ایل سیزن 10 نے یہ ثابت کر دیا کہ آپ پرانی شہرت سے کچھ نہیں حاصل کر سکتے. آپ کو مسلسل بہتر پرفارم کرنا ہوتا ہے۔
کنگز الیون پنجاب کے لئے کھیلنے والے ڈیوڈ ملر نے پانچ میچ کھیلے اور محض 83 رنز بنائے۔ڈیوڈ ملر وہ بلے باز ہیں  جنہوں نے 17 سال کی عمر میں فرسٹ کلاس میں پہلی بار 63 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی.

ایسا بھی نہیں تھا کہ ملر پہلی بار آئی پی ایل میں  کھیل رہے تھے. وہ 2012 سے مسلسل آئی پی ایل میں کھیل  رہے ہیں۔
اب تک کھیلے گئے 66 میچوں میں ملر نے 35.52 کی اوسط سے 1563 رنز بنائے ہیں. ان  کا زیادہ سے زیادہ سکور 101 ناٹ آؤٹ رہا ہے. لیکن اس وقت وہ بھی آئی پی ایل میں زیرو ثابت ہوئے یعنی اپنی جارحانہ تصویر کے مطابق پرفارم نہیں کر پائے.

یوراج سنگھ
یوراج سنگھ بھارت میں سب سے زیادہ چاہے جانے والے کرکٹرز میں سے ایک ہیں.

وہ آئی پی ایل کے آٹھ سب  سے مہنگے  کھلاڑیوں میں بھی شامل ہیں. سن 2015 میں انہیں دہلی ڈئیر ڈیولز  نے 16 کروڑ روپے میں خریدا تھا. اس سے پہلے 2014 میں وہ رائل چیلنجر بنگلور کے ساتھ تھے. بنگلور نے انہیں 14 کروڑ روپے میں خریدا تھا لیکن خراب پرفامنس کی وجہ سے انہیں چھٹی دے دی گئی.۔
دہلی ڈئیر ڈیولز کے ساتھ بھی یوراج کی پرفامنس میں کوئی بہتری نہیں آئی ۔ گزشتہ دو سال وہ سنز رائزر حیدرآباد کے ساتھ ہیں.

وہ مسلسل اس کوشش میں لگے تھے کہ بھارتی ٹیم میں ان کا انتخاب ہو جائےلہذا ان کے لئے آئی پی ایل سیزن 10 خاصا اہم تھا. پہلے ہی میچ میں 70 رنز کی اننگز کھیل کر یوراج نے  ثابت کیا  کہ وہ پوری سنجیدگی سے ٹیم میں واپسی چاہتے ہیں. لیکن اس کے بعد ان کا بلا خاموش ہی رہا. 12 میچوں میں یوراج نے 28 کی اوسط سے محض 252 رنز بنائےاور وہ بھی زیرو ثابت ہوئے.

متعلقہ عنوان :