کینیڈا کے وزیر اعظم کی جوگنگ کے دوران لی گئی تصویر نے سب کو حیران کردیا

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 20 مئی 2017 23:50

کینیڈا کے وزیر اعظم کی جوگنگ کے دوران لی گئی تصویر نے سب کو حیران کردیا
اس  تصویر کو پہلی نظر میں دیکھیں تو کوئی خاص بات نظر نہیں آتی۔ بس لگتا ہے کہ نوجوانوں کے ایک گروپ کے پاس سے ایک شخص جوگنگ کرتےہوئے گزر رہا ہے لیکن یہ کوئی عام شخص نہیں بلکہ کینیڈا  کا وزیر اعظم ہے۔
ٹوئٹر کے صارفین اس وقت کینیڈا کے وزیر اعظم کی  جوگنگ کے دوران لی گئی تصویر کو بہت پسند اور شیئر کر  رہے  ہیں۔ اس تصویر میں کینیڈین وزیر اعظم  نوجوانوں کے ایک گروپ کے پاس سے دوڑتے ہوئے گزر رہےہیں  جبکہ گروپ  میں کھڑے نوجوانوں کو  بظاہر  معلوم ہی نہیں کہ وزیر اعظم ان کے ساتھ سے گزر رہے ہیں۔

تصویر دیکھ کر لگتا ہے کہ نوجوان پروم  فوٹو کے لیے یہاں جمع ہیں۔
یہ تصویر برطانوی وزیر اعظم کے آفیشل فوٹو گرافر ایڈم  سکوٹی نے لی ہے۔ اس تصویر میں   جسٹن ٹروڈو کو ٹی شرٹ اور شارٹس میں بھاگتے دکھایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ایڈم نے یہ تصویر  جمعے کو شیئر کی تھی۔
ٹوئٹر کے صارفین نے اس بات کو  کافی دلچسپ گردانا کہ قوم کا وزیر اعظم ان سے چند میٹر کے فاصلے  پر دوڑ رہا ہے  اور قوم کے نوجوانوں نے  اس کا نوٹس تک نہیں لیا۔
جسٹن  ٹروڈو جمعرات اور جمعے کو وینکوور میں تھے۔ وہاں انہوں نے واشنگٹن کے گورنر سے ملاقات کی  تھی اور  ٹیکنالوجی لیڈرز کے ساتھ راؤنڈ ٹیبل میں بھی شرکت کی تھی۔ اس کے علاوہ انہوں نے فلپائن اور سکھ کمیونٹی کی تقریبات میں بھی شرکت کی تھی۔

متعلقہ عنوان :