گورنر بلوچستان کا عبدالرحیم مندوخیل کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

سیاست اور جمہوریت کے فروغ اور اولس میں سیاسی و سماجی شعور اجاگر کرنے میں مرحوم کا ایک اہم کردار رہا ،محمد خان اچکزئی

ہفتہ 20 مئی 2017 23:30

گورنر بلوچستان  کا عبدالرحیم مندوخیل کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2017ء) گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے پشتونخوا میپ کے سینئر ڈپٹی چیئرمین و رکن قومی اسمبلی عبدالرحیم مندوخیل کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی سیاست اور جمہوریت کے فروغ اور اولس میں سیاسی و سماجی شعور اجاگر کرنے میں مرحوم کا ایک اہم کردار رہا ہے۔

(جاری ہے)

گورنر نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ مرحوم عبدالرحیم مندوخیل نظم و ضبط کے پابند اور ایک باکردار اور باعمل سیاستدان تھے جنہوں نے تمام عمر جمہوریت کے استحکام اور پارلیمان کی بالادستی اورعوام کے بنیادی اور سیاسی حقوق کیلئے انتھک جدوجہد کی ۔

مرحوم ہر قسم کے مشکل حالات میں جمہوری اصولوں پر کاربند رہے۔ مرحوم کی سیاسی و ادبی اور علمی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ گورنر نے مرحوم کے پسماندگان سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت کی دعا کی ہے۔

متعلقہ عنوان :