شریف برادران نی30سال رشوت کے لین دین کے علاوہ کچھ نہیں کیا،عمران خان

شہباز شریف کے عدالت جانے کا منتظر ہوں، پیش کش کرنے والے کے تحفظ کی درخواست کر کے نام بتاؤں گا میرے خلاف مقدمات مجھے بلیک میل کرنے کے لئے بنائے گئے۔ کوئی چوری نہیں کی نہ ہی کچھ چھپایا ، مقدمات کا ڈر نہیں ، آصف زرداری کا کرپشن کے خلاف جنگ کا اعلان اور شریف برادران کا رشوت نہ لینے کا بیان قیامت کی نشانیاں ہیں، انٹرویو

ہفتہ 20 مئی 2017 23:30

شریف برادران نی30سال رشوت کے لین دین کے علاوہ کچھ نہیں کیا،عمران خان
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ شریف برادران نی30سال رشوت کے لین دین کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔ شہباز شریف کے عدالت جانے کا منتظر ہوں۔ پیش کش کرنے والے کے تحفظ کی درخواست کر کے نام بتاؤں گا۔ میرے خلاف مقدمات مجھے بلیک میل کرنے کے لئے بنائے گئے۔ کوئی چوری نہیں کی نہ ہی کچھ چھپایا ۔

مقدمات کا ڈر نہیں ۔ آصف زرداری کا کرپشن کے خلاف جنگ کا اعلان اور شریف برادران کا رشوت نہ لینے کا بیان قیامت کی نشانیاں ہیں۔ نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں عمران خان نے کہا کہ شریف برادران رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ہیں۔ عدالت نے قطری خط کو مسٹرد کیا ۔ جس کا مطلب ہی یہی ہے کہ نواز شریف نے جھوٹ بولا۔ انہوں نے کہا کہ شریف برادران نی30سال میں رشوت لینے اور دینے کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔

(جاری ہے)

شہباز شریف ڈرامہ ہے شہباز شریف کے عدالت میں جانے کے انتظار میں ہوں۔ عدالت میں ساری بات بتاؤں گا۔ مجھے منانے کے لئے پیشکش کرنے والے کے ساتھ اور لوگوں کے نام بھی بتاؤں گا۔ انہیں پتہ ہے وہ آدمی کون ہے انہوں نے کہا کہاگر میں پہلے نام بتا دوں تو شریف برادران اس کے کاروبار بند کر دیں گے۔ گزشتہ دنوں لاہور کے ایک تاجر نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا تو اگلے دن صبح ہی اس کا کاروبار سیل کر دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ڈان لیکس میں تاثر یہ ہے کہ مریم نواز کو بچایا گیا ہے اور کہا جاتاہے کہ مریم نواز ہی میڈیا سیل کو چلاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فوج کے اندر ڈان لیکس معاملہ پر غصہ پایا جاتا ہے۔ کمیشن جب بھی بنتا ہے اکثریت سے فیصلہ ہوتا ہے کبھی بھی اتفاق رائے نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے فلیٹ 2002ء میں بیچا تھا۔ میں 2008میں بھی آیا میرے اثاثے ڈکلیئر ہیں میں نے کچھ نہیں چھپایا میرے خلاف مقدمہ مجھے بلیک میل کرنے کے لئے ہے لیکن مجھے کوئی ڈر نہیں کیونکہ میں نے نہ تو کوئی چیز چھپائی اور نہ ہی چوری کی ہے ۔

انہو ںنے کہا کہ آصف علی زرداری کرپشن کا دوسرا نام ہے۔ کرپشن کے خلاف جنگ کا اعلان آصف زرداری کرے تو قیامت کی نشانی ہے ۔ اس طرح شریف برادران کہیں کہ ان کا رشوت سے کوئی تعلق نہیں یہ بھی قیامت کی نشانی ہے۔(علی)