قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کیجانب سے عمرکس واہ کی ٹیل میں پانی فراہمی کیلئے سولر سسٹم واٹر پمپنگ اسٹیشن کا افتتاح

ہفتہ 20 مئی 2017 23:07

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کیجانب سے عمرکس واہ کی ٹیل میں پانی فراہمی ..
سکھر۔ 20مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2017ء) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید احمد شاہ نے روہڑی کے قریب نارا کینال سے محکمہ آبپاشی حکومت سندھ کی جانب سے 20کروڑ کی لاگت سے عمرکس واہ کو پانی کی فراہمی کیلئے سولر سسٹم واٹر پمپنگ اسٹیشن کی افتتاح کیا، اس موقع پر ایریگیشن حکام نے پروجیکٹ پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ عمرکس واہ کو نارا کینال سے پانی فراہمی کیلئے 300واٹس کے 102پی وی پینل لگائے گئے جس سے روزانہ 35کیوسک پانی فراہم ہوسکے گا، جس سے عمرکس کی ٹیل تک پانی آسانی سے پہنچ سکے گا۔

اپوزیشن لیڈر خورشید احمد شاہ نے کہا کہ عمرکس واہ پہلے دریائے سندھ سے نکلتا تھا اب الٹا چل رہا ہے بجلی کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے پمپنگ اسٹیشن نہیں چل پاتی تھی، اسٹیشن کو شمسی توانائی میں تبدیل کرنے کے منصوبے کی منظوری 2009ء میں سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے دی، عمرکس کے 20کروڑ سولر پمپنگ اسٹیشن کے بعد دوسرے مرحلے میں آئندہ ماہ رمضان میں پٹنی مائنر میں ٹیل تک پانی پنہچانے کیلئے 50کروڑ کی لاگت سے سولر سسٹم منصوبہ شروع ہوجائیگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا 40گائوں میں 2-2نوکریاں دینے سے روزگار کا مسئلہ حل نہیں ہوگا، پیپلزپارٹی نے ہمیشہ لوگوں کو مجموعی طور پر روزگار کے ذرائع بناکر دینے کی قائل رہے ہے۔ خورشید احمد شاہ نے کہا کہ گڈو بیراج کے ٹیل گھوٹکی میں پانی کی کمی ہے، لوگ پانی کی کمی کے باعث بھوکے مریں اور ہم خاموش رہیں یہ انصاف کی تقاصا نہیں، پانی کی جنگ میں لوگوں سے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نارہ تعلقہ میں پہلے 2ہزاروں میں فی ایکڑ بھی نہیں فروخت ہوتا تھا مگر پیپلزپارٹی نے وہاں 19بڑے چینل شروع کیے جن سے ہزاروں ایکڑ زمین آباد ہوئی اور ریگستان کو زرخیز کیا اور اب وہی زمین 2ایکڑ 15لاکھ میں بھی نہیں مل رہی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں کسانوں کے پسینے کا قدر ہے۔