موئن جو دڑو اسپیشل اکنامک زون 2018ء میں مکمل ہوجائے گا‘ صوبائی وزیر صنعت و تجارت منظور حسین وسان

ہفتہ 20 مئی 2017 23:07

موئن جو دڑو اسپیشل اکنامک زون 2018ء میں مکمل ہوجائے گا‘ صوبائی وزیر صنعت ..
سکھر۔ 20مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2017ء) صوبائی وزیر صنعت و تجارت منظور حسین وسان نے کہا ہے کہ موہن جو دڑو اسپیشل اکنامک زون 2018میں مکمل ہوجائیگا جس کی لاگت 2.6بلین ہے، جبکہ سپرہائی وے فیز ون کو رواں سال جون میں مکمل کیا جائیگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ صوبائی وزیر نے مذید کہا کہ خیرپور اسپیشل اکنامک زون، موئن جو دڑو زون اور سکھر زون کو سی پیک منصوبے میں شامل کرنے کیلئے کوشاں ہیں کیونکہ ہمیں صنعتوں کی سخت ضرورت ہے۔

منظور وسان نے مزید کہا کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے وہ سو نہیں سکتا اس لیئے خواب نہیں دیکھ پاتے، سندھ کے عوامی حقوق سے دستبردار نہیں ہوسکتے ۔ سندھ میں بننے والے گرینڈ الائس کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں منظور وسان نے کہا کہ یہ الائنس گزشتہ انتخابات میں بھی بنتے رہے ہیں، جداگانہ پارٹیوں کے رہنما اور آزاد امیدواروں نے مل کر پیپلزپارٹی کو ہرانے کی کوشش کی ہے مگر انہیں ہمیشہ شکست کا سامنا ہواہے، کیونکہ سندھ کی عوام پیپلزپارٹی کے ساتھ ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گرینڈ الائنس کے سربراہان کی جانب سے دھاندلی اور کرپشن کے خلاف بات کرنا قیامت کی نشانی ہے، انہیں یاد نہیں کہ 88کی الیکشن میں پیپلزپارٹی نے خیرپور اور سانگھڑ سے تمام نشستیں جیتیں بعد میں کیا ہوا کہ 90کی الیکشن میں پیپلزپارٹع کو آئی جی آئی اور دیگر اتحادوں کے ذریعے ہراکر حکومت بنائی گئے۔