کلبھوشن یادیو معاملہ، قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس منگل 23مئی کو طلب

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق صدارت کریں گے

ہفتہ 20 مئی 2017 22:55

کلبھوشن یادیو معاملہ، قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس منگل ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2017ء) کلبھوشن یادیو معاملے پر قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس منگل 23مئی کو طلب کر لیا گیا اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق صدارت کریں گے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی کی اپوزیشن جماعتوں نے کلبھوشن یادیو کیس میں عالمی عدالت کے فیصلے کے بعد قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا تھا اپوزیشن کے مطالبے پر کمیٹی کا اجلاس منگل 23مئی کو طلب کر لیا گیا ہے اجلاس کی صدارت ایاز صادق کریں گے۔(علی)