کلبھوشن یادیو کامعاملہ پاکستانی قوانین کے مطابق انجام تک پہنچے گا، رکن قومی اسمبلی کیپٹن(ر) محمد صفدر اور وزیر مملکت عابد شیر علی کی صحافیوںسے گفتگو

ہفتہ 20 مئی 2017 22:53

کلبھوشن یادیو کامعاملہ پاکستانی قوانین کے مطابق انجام تک پہنچے گا، ..
گوجرانوالہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2017ء) کلبھوشن یادیو کامعاملہ پاکستانی قوانین کے مطابق انجام تک پہنچے گا، موٹرویزکاجال ، ایٹمی پاکستان اورسی پیک منصوبہ کی تکمیل بعدملک میںنظام مصطفی کانفاذبھی مسلم لیگ (ن)کی حکومت ہی کرے گی، عمران خاںکارونا دھوناکنٹینرسجانااورجلسے جلوسوںکامقصدپاکستان کوایشئین ٹائیگربننے سے روکنے کامنصوبہ ہے۔

ان خیالات کا اظہاررکن قومی اسمبلی کیپٹن(ر)محمدصفدراوروزیرمملکت پانی وبجلی عابد شیرعلی نے جامع مسجد غوثیہ (اسٹیشن والی) میںصحافیوںسے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرپروفیسرڈاکٹرمحمدآصف ہزاروی ، مسلم لیگ (ن)کے تحصیل جنرل سیکرٹری وکونسلرعمران رسول بٹ، رہنمامسلم لیگ (ن)افتخاراحمدبٹ، جنرل سیکرٹری تنظیم تاجراںریلوے روڈمحمدطارق طور، نائب صدرمحمدنعیم طور، نصرت عمران سمیت دیگربھی موجودتھے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ وزیراعظم میاںمحمدنوازشریف نے تین نسلوںکاحساب دیا ہے اورہماری قیادت کادامن بے داغ ہے۔ انہوںنے کہا کہ شریف برادران پاکستانی عوام کے دلوںمیںبستے ہیںاورآئندہ انتخابات میںبھی مسلم لیگ (ن)ہی کامیاب ہوگی۔ عابد شری علی نے کہا کہ مارچ 2018 تک لوڈشیڈنگ کامکمل خاتمہ کردیا جائے گا جس سے توانائی بحران ہمیشہ ہمیشہ کے لئے قصہ پارینہ بن جائے گا۔