تحریک انصاف نے سندھ میں قدم جمانا شروع کر دیے

پیپلز پارٹی کے 6 اراکین اسمبلی تحریک انصاف میں شمولیت کیلئے تیار

muhammad ali محمد علی ہفتہ 20 مئی 2017 22:37

تحریک انصاف نے سندھ میں قدم جمانا شروع کر دیے
کراچی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20مئی2017ء) تحریک انصاف نے سندھ میں قدم جمانا شروع کر دیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے گڑھ سندھ میں تحریک انصاف نے تیزی سے قدم جمانا شروع کر دیے ہیں۔

(جاری ہے)

سندھ کی کئی نامور سیاسی شخصیات کی جانب سے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ جبکہ پیپلز پارٹی کے کئی رہنماوں نے بھی پارٹی پالیسیوں سے دلبرداشتہ ہو کر تحریک انصاف میں شمولیت کیلئے رابطے شروع کر دیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق جلد ہی پیپلز پارٹی کے 6 اراکین اسمبلی تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کرنے والے ہیں۔