سجن جندال کا دورہ بیک ڈور ڈپلومیسی کا حصہ نہیں تھا‘ جندال نے ذاتی حیثیت میں وزیر اعظم سے ملاقات کی ‘ تمام اداروں سے مشاورت کے بعد عالمی عدالت گئے ‘ شواہد ہونے کے باوجو دعالمی عدالت میں کیوں نہ جاتے ‘ بھرپور انداز میں کیس لڑا جائیگا

مسلم لیگ (ن) کے رہنما اوروزیراعظم کے ترجمان مصدق ملک کی نجی ٹی وی سے گفتگو

ہفتہ 20 مئی 2017 22:46

سجن جندال کا دورہ بیک ڈور ڈپلومیسی کا حصہ نہیں تھا‘ جندال نے ذاتی حیثیت ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 مئی2017ء)مسلم لیگ (ن) کے رہنما اوروزیراعظم کے ترجمان مصدق ملک نے کہا ہے کہ سجن جندال کا دورہ بیک ڈور ڈپلومیسی کا حصہ نہیں تھا‘ جندال نے ذاتی حیثیت میں وزیر اعظم سے ملاقات کی ‘ تمام اداروں سے مشاورت کے بعد عالمی عدالت گئے ‘ شواہد ہونے کے باوجو دعالمی عدالت میں کیوں نہ جاتے ‘ عالمی عدالت میں بھرپور انداز میں کیس لڑا جائے گا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ بھارت کے ساتھ 1960ء میں ٹریٹی پر دستخط ہوئے جو معاملات حل نہ کر سکیں وہ عالمی عدالت میں جائیں گے۔ شواہد ہونے کے باوجود عالمی عدالت کیوں نہ جاتے ۔ تمام اداروں سے مشاورت کے بعد عالمی عدالت گئے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی عدالت بھارت نے بھی ایڈہاک جج نہیں لگایا ۔ عالمی عدالت میں بھارت کا مستقل جج موجود ہے۔ عالمی عدالت کی سماعت کیلئے 5 دن کا موقع ملا۔ مصدق ملک نے کہاکہ عالمی عدالت میں بھرپور انداز میں کیس لڑا۔ جندال نے ذاتی حیثیت میں وزیر اعظم سے ملاقات کی۔ جندال کا دورہ بیک ڈور ڈپلومیسی کا حصہ نہیں تھا۔ …(رانا)