سعودی عرب سے پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کرنے کا سلسلہ جاری

مزید 50پاکستانی لاہور پہنچ گئے ،ضروری کارروائی کے بعد گھروں کو جانے کی اجازت دیدی گئی

ہفتہ 20 مئی 2017 22:33

سعودی عرب سے پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کرنے کا سلسلہ جاری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2017ء) سعودی عرب سے پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کرنے کا سلسلہ جاری ، مزید 50پاکستانی لاہور پہنچ گئے جنہیں ضروری کارروائی کے بعد گھروں کو جانے کی اجازت دیدی گئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سعودی عرب سے ڈی پورٹ 50پاکستانی جدہ سے سعودی ائیر لائن ایس وی 3772کے ذریعے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پہنچے جہاں ایف آئی اے نے تمام پاکستانیوں کو ضروری کارروائی کے بعد گھروں کو جانے کی اجازت دیدی ۔

متعلقہ عنوان :