حامد خان گروپ نے پی ٹی آئی کا ایجنڈا آگے بڑھانے کیلئے بار کا پلیٹ فارم استعمال کیا ‘ رانا ثنا اللہ خان

ہفتہ 20 مئی 2017 22:33

حامد خان گروپ نے پی ٹی آئی کا ایجنڈا آگے بڑھانے کیلئے بار کا پلیٹ فارم ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2017ء) صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ حامد خان گروپ نے پی ٹی آئی کا ایجنڈا آگے بڑھانے کیلئے بار کا پلیٹ فارم استعمال کیا جو انتہائی افسوسناک ہے ۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ بار کی طرف سے وزیر اعظم کے استعفے کے مطالبے کے حوالے سے بلائے گئے کنونشن میں ہنگامہ آرائی پر اپنے رد عمل میں رانا ثنا اللہ خان نے کہا کہ اس مرتبہ بار کے صدر کا تعلق حامد خان گروپ سے ہے اس لئے پی ٹی آئی کا ایجنڈا آگے بڑھانے کے لئے بار کا پلیٹ فارم استعمال کیا گیا ۔ وکلاء کی اکثریت کا اعتراض ہے کہ بار کا پلیٹ فارم کسی سیاسی جماعت کیلئے استعمال نہیں ہونا چاہیے جس کی وجہ سے صورتحال خراب ہوئی ۔