آصف زرداری کی ایران کے صدارتی انتخابات میں حسن روحانی کو دوسری بار صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی

ہفتہ 20 مئی 2017 22:30

آصف زرداری کی ایران کے صدارتی انتخابات میں حسن روحانی کو دوسری بار ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2017ء) سابق صدر پاکستان اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری نے ایران کے صدارتی انتخابات میں حسن روحانی کو دوسری بار صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

ایک پیغام میں سابق صدر نے کہا کہ دوسری مرتبہ انتخابات آپ پر ایران کے عوام کے اعتماد کا مظہر ہے۔ آصف علی زرداری نے اس امید کا اظہار کیا کہ ایران اور پاکستان کے درمیان تعلقات مزید مضبوط اور مستحکم ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :