منتخب وزیراعظم کو سکیورٹی رسک کہے جانے پر یقین نہیں رکھتے، کلبھوشن کے معاملے پر ہم سب کو ایک ہونا ہو گا،شیری رحمن

ہفتہ 20 مئی 2017 22:22

منتخب وزیراعظم کو سکیورٹی رسک کہے جانے پر یقین نہیں رکھتے، کلبھوشن ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2017ء) سابق وزیر خارجہ سینیٹر شیری رحمن نے کہا ہے کہ منتخب وزیراعظم کو سکیورٹی رسک کہے جانے پر یقین نہیں رکھتے کلبھوشن کے معاملے پر ہم سب کو ایک ہونا ہو گا۔ ہفتہ کے روز نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمن نے کہا ہے کہ نواز شریف پاکستان کے منتخب وزیراعظم ہیںی ان کو پاکستان کے لئے سکیورٹی رسک قرار دیئے جانے کی باتوں پر یقین نہیں رکھتے ۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے وزیر خارجہ کا عہدہ اپنے پاس رکھا ہوا ہے اور انہوں نے جنرل اسمبلی کے اجلاس میں کلبھوشن یادو کا نام تک نہیں لیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو کیسے معلوم نہیں تھا کہ بھارت کلبھوشن کے معاملے کو عالمی عدالت انصاف میں لے کر جا رہا ہے حکومت کو پتہ ہونا چاہیئے تھا ارو اس کیس کے لئے اپنی تیاری پہلے سے رکھنی چاہیئے تھی۔ بھارت نے پاکستان کو کلبھوشن پر کٹہرے میں رکھا ہوا ہے۔ شیری رحمن نے مزید کہا کہ عالمی عدالت انصاف میں ابھی کسی کی جیت یا ہار نہیں ہوئی کلبھوشن کے معاملے پر ہم سب کو ایک ہونا چاہیئے اس صورت میں بھارت کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔(علی)

متعلقہ عنوان :