ٹیکسٹائل سیکٹر حکومت کے لیے بڑی اہمیت کا حامل ،بجٹ میں تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کررہے ہیں، اسحاق ڈار

ہفتہ 20 مئی 2017 22:22

ٹیکسٹائل سیکٹر حکومت کے لیے بڑی اہمیت کا حامل ،بجٹ میں تمام اسٹیک ہولڈرز ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2017ء) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ٹیکسٹائل سیکٹر حکومت کے لیے بڑی اہمیت کا حامل ہے، بجٹ میں تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

ہفتہ کے روز وزیرخزانہ سے آل پاکستان ٹیکسٹائل پروسیسنگ ملزایسوسی ایشن اورکھادمینوفیکچررزکے وفود نے الگ الگ ملاقاتیں کیںوفد نے بجٹ اورٹیکسوں سے متعلق تجاویز پیش کیںاس موقع پر وزیر خزانہ نے کہا کہ بجٹ کو حتمی شکل دیتے وقت تجاویز پرمناسب توجہ دیں گیزرعی شعبے نے رواں مالی سال گزشتہ سال کے مقابلے میں واضح کارکردگی دکھائی، بجٹ میں کھاد مینوفیکچررزکی تجاویز پرمناسب توجہ دیں گے کسانوں کیلیے کھادکی اطمینان بخش فراہمی یقینی بنائیں گے۔

انھوں نے کہا کہ بجٹ میں تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کررہے ہیںٹیکسٹائل سیکٹر حکومت کے لیے بڑی اہمیت کا حامل ہے۔

متعلقہ عنوان :