رکن پارلیمنٹ عبدالرحیم مندو خیل کا انتقال ، صدر ممنون حسین کا اظہار تعزیت

ہفتہ 20 مئی 2017 22:19

رکن پارلیمنٹ عبدالرحیم مندو خیل کا انتقال ، صدر ممنون حسین کا اظہار ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2017ء) صدر مملکت ممنون حسین نے پارلیمنٹ کے رکن عبدالرحیم مندو خیل کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

ہفتے کے روز صدر مملکت ممنون حسین نیرکن قومی اسمبلی عبدالرحیم مندو خیل کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور بلند درجات کے لیے دعا کی۔صدر مملکت نے کہا کہ عبدالرحیم مندو خیل نے ایک سینئرسیاسی کارکن کی حیثیت سے جمہوریت کے استحکام کے لیے گراں قدرخدمات انجام دیں جنہیں تادیر یاد رکھا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :