ڈاکٹر ثانیہ نشتر عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل کے عہدے کیلئے اہل اور موزوں ترین امیدوار ہے، وزیر مملکت سائرہ افضل تارڑ

ہفتہ 20 مئی 2017 22:19

ڈاکٹر ثانیہ نشتر عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل کے عہدے کیلئے اہل ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2017ء) وزیر مملکت برائے صحت سائرہ افضل تارڑ عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل کے انتخاب کیلئے پاکستانی امیدوار کی مہم کے سلسلے میں جنیوا میں ہیں، اس عہدے کے لئے انتخاب 23مئی کو ہو گا۔ وزیر مملکت نے اس موقع پر امریکہ، جنوب مشرقی ایشیاء اور مغربی بحرالکائل ممالک کے سفیروں، مستقل نمائندوں اور اسلامی تعاون کانفرنس کے نمائندوں کے الگ الگ منعقدہ نشستوں سے خطاب کیا جس میں انہوں نے کہا کہ پاکستانی امیدوار ڈاکٹر ثانیہ نشتر اس عہدے کیلئے سب سے اہل اور موزوں ترین امیدوار ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں دینا کو بیماریوں کے تدارک اور ان کی روک تھام کے لئے کئی قسم کے چیلینجون کا سامنا ہے اس لئے عالمی ادارہ صحت کے عالمی لیڈر کو موجودہ اور مستقبل کے چیلینجوں سے نمٹنے کا علم اور تجربہ ہونا چاہیے، ڈاکٹر ثانیہ نشتر سول سوسائٹی، پبلک پالیسی لیڈر اور سابق وزیر صحت رہ چکی ہیں اور وہ عالمی ادارہ صحت کے مختلف عہدوں خدمات سرانجام دے چکی ہیں اور وسیع تجربہ رکھتی ہے، وہ مختلف چیلنجز پر نظر رکھنے والی شخصیت ہے اور حقیقی تبدیلی کیلئے دنیا کی مختلف تنظیموں کے ساتھ کام کرتے ہوئے تکنیکی اور معاشی وسائل کو بروئے کار لانے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :