وزیر اعظم نواز شریف کسی دبائو میں آ کر استعفیٰ نہیں دیں گے ‘ احتجاج کرنے والا ٹولہ کسی اور کے ہاتھوں میں کھیل رہا ہے ‘ نواز شریف کی حب الوطنی پر کسی کو انگلی نہیں اٹھانی چاہیے ‘ کلبھوشن کے معاملے میں وہی ہو گا جو پاکستان کے مفاد میں ہے

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی میڈیا سے بات چیت

ہفتہ 20 مئی 2017 22:15

وزیر اعظم نواز شریف کسی دبائو میں آ کر استعفیٰ نہیں دیں گے ‘ احتجاج ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 مئی2017ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کسی دبائو میں آ کر استعفیٰ نہیں دیں گے ‘ احتجاج کرنے والا ٹولہ کسی اور کے ہاتھوں میں کھیل رہا ہے ‘ نواز شریف کی حب الوطنی پر کسی کو انگلی نہیں اٹھانی چاہیے ‘ کلبھوشن کے معاملے میں وہی ہو گا جو پاکستان کے مفاد میں ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایاز صادق نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف اور امریکی صدر کی ملاقات کا امکان ہے۔ نواز شریف کی حب الوطنی پر کسی کو انگلی نہیں اٹھانی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ کلبھوشن کے معاملے میں وہی ہو گا جو پاکستان کے مفاد میں ہو گا۔ نواز شریف کسی کے دبائو میں آ کر استعفیٰ نہیں دیں گے۔ احتجاج کرنے والا ٹولہ کسی اور کے ہاتھوں میں کھیل رہا ہے۔ …(رانا)