حمزہ شہباز کی ریلی میں ہوائی فائرنگ کرنے والے 10 افراد گرفتار

وزیراعلی محمدشہبازشریف کا گوجرانوالہ میں ہوائی فائرنگ کے واقعہ کا سخت نوٹس پولیس اور انتظامیہ کو وزیراعلی پنجاب کی طرف سے ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت

ہفتہ 20 مئی 2017 22:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2017ء) وزیراعلی کی ہدایت پر مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما حمزہ شہباز کی ریلی میں مبینہ طور پر ہوائی فائرنگ کرنے واے 10 افراد کو گرفتار کرلیاگیا۔تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں گزشتہ روز مسلم لیگ (ن) کی طرف سے حمزہ یوتھ ونگ ریلی کا اہتمام کیاگیا ۔

(جاری ہے)

ریلی کے دوران بعض افراد نے ہوائی فائرنگ کی ۔ وزیراعلی محمدشہبازشریف نے ہوائی فائرنگ کے واقعہ کا فوری نوٹس لیا اور انتظامیہ کو قانون کے مطابق قانونی کارروائی کی ہدایت کی ۔ پولیس نے ہوائی فائرنگ کے مبینہ نامزد ملزم ولید بٹ ، میاں قاسم اور آصف کو فوری طور پر گرفتار کرلیا ۔ بعد ازاں ویڈیو فوٹیج کی مدد سے ہوائی فائرنگ کے مرتکب مزید 7 افراد کو بھی گرفتار کرلیاہے -

متعلقہ عنوان :