سوشل میڈیا نے عوام میں شعوری بیداری کیلئے اہم کردار ادا کیا ہے،عمران خان

منفی پہلو کو جواز بنا کر مثبت پہلوؤں پر پابندی قبول نہیں کریں گے،چیئرمین پی ٹی آئی

ہفتہ 20 مئی 2017 22:11

سوشل میڈیا نے عوام میں شعوری بیداری کیلئے اہم کردار ادا کیا ہے،عمران ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2017ء) پا کستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا نے عوام میں شعوری بیداری کے لئے اہم کردار ادا کیا ہے ، یہ سہل عوامی دسترس کے باعث معلومات تک رسائی کا فوری ذریعہ ہے ۔ سوشل میڈیا کے منفی پہلو کو جواز بنا کر مثبت پہلوؤں پر پابندی قبول نہیں کریں گے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے ہفتہ کوپی ٹی آئی بلوچستان کے سیکرٹری سوشل میڈیا شایان منظور اور ٹیم اراکین سلمان لطیف ماجد علی اور بابر یوسفزئی سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر پی ٹی آئی بلوچستان کے صدر سردار یار محمد رند بھی موجود تھے۔ عمران خان نے سوشل میڈیا ٹیم بلوچستان کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ٹیم کے جوانوں نے رضا کارانہ خدمات سرانجام دیتے ہوئے پی ٹی آئی کا پیغام اور شعوری مہم موثر انداز میں چلائی ہے۔

(جاری ہے)

جس کی سے بلوچستان کے دور دراز علاقوں کے عوام بھی پی ٹی آئی کے اقدامات سے ہمہ تن باخبر ہیں۔

پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیمیں اخلاق واقدار اور تہذیب کے دائرے میں شعوری آگاہی کا موثر کردار ادا کررہی ہیں۔ اس کے برعکس حکومتی جماعت خفیہ طور پر نہ صرف غیر اخلاقی پروپیگنڈے میں ملوث ہے۔ بلکہ ملکی معاملات سے متعلق بعض اہم فیصلو ں کو بھی غیر ضروری طور پر مشتہر کرکے قومی اداروں کی تطہیر کا باعث بن رہی ہے۔ عمران خان نے شایان منظور اوران کی ٹیم کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیںپی ٹی آئی سنٹرل سیکرٹریٹ میں خصوصی طور پرمدعو کیا۔

متعلقہ عنوان :