سائبر قوانین کے تحت مشہور سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ اور مسلم لیگ ن کے کارکن ڈاکٹر فیصل رانجھا کو گرفتار کر لیا گیا

تحریک انصاف اور ن لیگ کے کارکنوں اور رہنماوں کی جانب سے رہا کرنے کا مطالبہ

muhammad ali محمد علی ہفتہ 20 مئی 2017 21:29

سائبر قوانین کے تحت مشہور سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ اور مسلم لیگ ن کے کارکن ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 مئی2017ء) سائبر قوانین کے تحت مشہور سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ اور مسلم لیگ ن کے کارکن ڈاکٹر فیصل رانجھا کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سائبر قوانین کے تحت ملکی سلامی اور اداروں کیخلاف بات کرنے والوں کو گرفتار کرنے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں کچھ روز کے دوران تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے کئی کارکنوں پر سائبر قوانین کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے انہیں گرفتار کیا گیا۔

جبکہ اب سائبر قوانین کے تحت مشہور سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ اور مسلم لیگ ن کے کارکن ڈاکٹر فیصل رانجھا کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ڈاکٹر فیصل رانجھا کی گرفتاری کے بعد تحریک انصاف اور ن لیگ کے کارکنوں اور رہنماوں کی جانب سے انہیں رہا کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔