ملک کو اغیار کے چنگل سے نکالنے کیلئے بیرونی پالیسیوں کو مسترد کرنا ہوگا،سربراہ پاکستان سنی تحریک

فوجی عدالتیں انتہائی خطرناک اور ملک دشمن عناصر کو فوری انجام تک پہنچانے کیلئے بنائی گئی ہیں ،ثروت اعجاز قادری

ہفتہ 20 مئی 2017 21:31

ملک کو اغیار کے چنگل سے نکالنے کیلئے بیرونی پالیسیوں کو مسترد کرنا ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2017ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجا زقادری نے کہاہے کہ ملک کو اغیار کے چنگل سے نکالنے کیلئے بیرونی پالیسیوں کو مسترد کرنا ہوگا،بیرونی قرضے کرپشن کی نظر ہوجاتے ہیں سارابوجھ مظلوم غریب عوام کا ٹھانا پڑتا ہے ،نظریہ پاکستان پر زہر اگلنے والے ہی دہشتگردی کے سہولتکار ہیں ،کلبھوشن یادو ملک دشمن ہے اسے ملک کے آئین کے تحت منطقی انجام تک پہنچایا جائے ،کلبھوشن کو سہولت اور واپس ہندوستان بھیجنے کی حمایت کرنے والوں کے ہاتھ شہیدوں کے خون سے رنگے ہیں ،بھارت انتہا پسند دہشتگرد ملک ہے ،بھارت میں مسلمانوں کو تحفظ حاصل نہیں ہے اقوام متحدہ اور عالمی عدالت مظلوموں کے حقوق کیلئے کیا کردار ادا کررہے ہیں ،مقبوضہ کشمیر پر اقوام متحدہ کا کردار اسلام دشمن نظر آتا ہے یہ ہی وجہ ہے کہ کشمیر کے مظلوم عوام کو انصاف فراہم نہیں کیا جارہا ،فوجی عدالتیں خطرناک دہشتگرد اور ملک دشمن عناصر کو فوری انجام تک پہنچانے کیلئے بنائی گئی ہیں ،فوجی عدالتوں کوپارلیمنٹ اور سینیٹ کی مکمل حمایت حاصل ہے ،بھارت اپنے مذموم اور ناپاک عزائم عالمی عدالت کے پیچھے چھپانا چاہتا ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت پر ڈیرہ اسماعیل خان اورکوئٹہ سے آئے ہوئے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ پاکستان کی طرف اٹھنے والی ہرمیلی آنکھ کو پھوڑ نا جانتے ہیں،بھارت نے اپنے دہشتگردانہ طرز عمل کو نہیں بدلہ تو دنیا کے نقشے سے مٹ جائے ، اپنے اکابرین کی وراثت پاکستان کے تحفظ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ،بھارت اور استحصالی قوتوں کا مقابلہ کرنے کیلئے عوام میں شعور اجاگرکرنے کی ضرورت ہے ،پاکستان ہماری پہچان ہے مر تو سکتے ہیں پر اپنی پہچان پر آنچ آتا نہیں دیکھ سکتے ،آپریشن ردالفساد نے دہشتگردوں اور ملک دشمن عناصر کو کمزور کردیا ہے ،دہشت وخوف کی فضا کا خاتمہ کرنے کا سہرا پاک فوج کو جاتا ہے ،ملک کے استحکام وسلامتی کیلئے تمام اکائیوں کو مشترکہ جدوجہد کرنا ہوگی۔

متعلقہ عنوان :