وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویزخٹک کی رکن قومی اسمبلی عبد الرحیم مندوخیل کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار

ہفتہ 20 مئی 2017 21:29

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویزخٹک کی رکن قومی اسمبلی عبد الرحیم مندوخیل ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2017ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویزخٹک نے رکن قومی اسمبلی عبد الرحیم مندوخیل کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہارکیا ہے۔

(جاری ہے)

یہاں سے جاری اپنے ایک تعزیتی پیغام میں وزیراعلیٰ نے غمزدہ خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور دُعا کی کہ الله تعالیٰ مرحوم کو جواررحمت میں جگہ دے اورپسماندگان کو اس ناقابل تلافی نقصان پر صبر جمیل عطا فرمائے ۔