محنتی قوموں کی ترقی دیگر کے لئے مشعل راہ ہوتی ہے، گورنر سندھ
ترقی پذیر ممالک کوان سے سیکھنا چاہئے،آج ہمیں بھی جاپان کی ترقی کا جائزہ لینے کی ضرورت ہے،محمد زبیر سینئر کالم نگار عرفان صدیقی نے خوبصورت کتاب تحریر کی ، گورنر ہائوس میں کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب
ہفتہ 20 مئی 2017 21:29
(جاری ہے)
اس موقع پر جاپان کے قونصل جنرل Toshikazu Isomura ، سینئر صحافی محمود شام ، سینئر اینکر پرسن آغا مسعود حسین ،پروفیسر رئیس علوی ، تنویر جمال ، اشفاق احمد سمیت دیگر بھی شریک تھے ۔
گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستان کو ترقی یافتہ قوموں کی فہرست میں شامل کرنے کے لئے ہمیں ترقی یافتہ قوموں کی ترقی کا بھی جائزہ لینا ہوگا ، جنگ عظیم دوئم سے قبل او ر شکست کے بعد جاپان کی ترقی کا بھی تقابلی جائزہ بھی بہت اہم ہے کہ کس طرح جاپان نے اپنا نظریہ تبدیل کیا اور بے پناہ ترقی کررہا ہے ،ہمیں سوچنا ہو گا کہ قوموں نے کس طرح ترقی کی اس سے کامیابی کا فی حد تک ممکن ہے ۔ انہوں نے کہا کہ معاشرہ میں برداشت کے رویہ کو پروان چڑھانا بہت ضروری ہے ،محبت سے ہی دلوں کو فتح کیا جاسکتا ہے ،ہمیں محبت کی باتوں کا احترام کرنا ہوگا ،محبت اور احترام کے رشتہ سے زبر دست کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کتاب کے مصنف نے اپنی کتاب میں جاپان کی ترقی اور واقعات کو بڑی خوبصورتی سے قلم کئے ،عرفان صدیقی پاک جاپان دو طرفہ تعلقات کے استحکام او ر فروغ میں کام کررہے ہیں ،یہ ایک سچے محب وطن ہیں جن کے دل میں وطن کی محبت اور تڑپ کا اندازہ ان کے کاموں سے بخوبی لگایا جا سکتاہے ،16 برس سے ملک کے لئے ان کی خدمات قابل تحسین ہیں ، دو طرفہ تعلقات میں میڈیا کے کردار کو فراموش نہیں کیا جاسکتا ہے اس ضمن میں میڈیا معاون و موئثر ثابت ہو رہا ہے ۔ تقریب سے خطاب میں جاپان کے قونصل جنرل Toshikazu Isomura نے کہا کہ کتاب کے مصنف جاپان کی ترقی کو پاکستان میں روشناس کروارہے ہیں اور دوطرفہ تعلقات کے فروغ میںان کا کردار منفرد ہے ۔ سینئر اینکر پرسن آغا مسعود نے کہا کہ پاک جاپان تعلقات کے فروغ میں عرفان صدیقی نمایاں کردار ادا کررہے ہیں ۔ اشفاق احمد نے کہا کہ اچھی اور معیاری کتاب لکھی گئی ہے اس کتاب کے ذریعہ جاپان میں کام کرنے والے پاکستانیوں کے لئے آسانیاں پیدا ہونگی ۔پروفیسر رئیس علوی نے کہا کہ گورنر ہائوس میں کتاب کی رونمائی کی تقریب اس بات کی غماز ہے کہ گورنر سندھ کتابوں کے دلدادہ ہیں اور کتابوں میں بہت دلچسپی رکھتے ہیں ، کتاب پاکستان کی محبت سے بھری ہوئی ہے۔تقریب سے خطاب میں کتاب کے مصنف عرفان صدیقی نے کہا کہ جاپان کی ترقی سے ہمیں بھی سیکھنا ہوگا ،کتاب میں دونوں ممالک کا تقابلی جائزہ پیش کیا گیا ہے ، کتاب تحریر کرنے کا مقصد پاکستان بھی جاپان کی ترقی سے سیکھ کر اپنی ترقی کے سفر کا آغاز کرسکے۔ انہوں نے کہا کہ دیار غیر میں ملک کی محبت ہر ایک کو ستاتی ہے بیرون ممالک میں 70 لاکھ سے زائد پاکستانی سالانہ 20 ارب ڈالرز کا زرمبادلہ بھیجتے ہیں ۔ تقریب سے سینئر صحافی محمود شام او تنویر جمال نے بھی خطاب کرتے ہوئے کتاب پر اپنے تاثرات بیان کئے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے جیولن تھرو اتھلیٹ ارشد ندیم کی ملاقات، وزیراعظم کی طرف سے ارشدندیم کیلئے 25 لاکھ روپے انعام کا اعلان
-
سپریم کورٹ نے جعلی ڈگر پر نااہلی کیخلاف نظرثانی درخواست پر سابق ایم پی اے ثمینہ خاور حیات کی نااہلی ختم کر دی
-
فواد چوہدری کے خلاف نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے مبینہ رشوت وصولی معاملے پر ریکارڈ دواپریل کو طلب
-
پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں جلسے کی اجازت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا
-
صدرزرداری کی پیوٹن کو روسی صدرمنتخب ہونے پر مبارکباد
-
صدر زرداری کے ویڑن ’ایڈ نہیں ٹریڈ‘ کو مشعل راہ بنانے کی ضرورت ہے، شازیہ مری
-
آصف زرداری، نواز شریف، یوسف گیلانی کیخلاف توشہ خانہ گاڑیوں کا کیس، نیب سے رپورٹ طلب
-
فلیگ شپ، ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنسز میں سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز اور حسین نواز بری
-
ڈاؤ یونیورسٹی نے کتے کے کاٹے کی ویکسین اینٹی ریبیز ویکسین" ڈاؤ ریب" تیار کرلی
-
اب آصف زرداری کو صدارتی استثنیٰ حاصل ہے، پارک لین ریفرنس میں وکیل کے دلائل
-
سیالکوٹ، گھریلو تنازع پربیوی نے پیٹرول چھڑک کر شوہرکو آگ لگا دی
-
وزیرخارجہ اسحاق ڈارپہلے غیرملکی دورے پربرطانیہ روانہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.