بنگلہ زبان بولنے والوںکے مسائل جلدحل کیے جائیںگے،صدرممنون حسین

بنیادی دستاویزات حصول میںپریشانی کے سبب بنگلہ زبان بولنے والوںخصوصاماہی گیراورمزدورپیشہ افرادکوشدیدپریشانی کاسامناہے، بچودیوان حکومت لاکھوںبنگلہ زبان بولنے والوںکومایوس نہیںکریگی،صدرمملکت کی چیئرمین پاک مسلم الائنس کو یقین دہانی

ہفتہ 20 مئی 2017 21:28

بنگلہ زبان بولنے والوںکے مسائل جلدحل کیے جائیںگے،صدرممنون حسین
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2017ء) صدرممنون حسین نے کہاکہ بنگلہ زبان بولنے والوںکے مسائل جلدحل کیے جائیںگے،مسلم لیگ ن کی حکومت بلاتفریق عوام کی خدمت پریقین رکھتی ہے،کسی کوپریشان ہونے کی ضرورت نہیں،مسائل کے شکارعوام کی خدمت ہی مسلم لیگ کاطرہ امتیازہے،صدرمملکت ممنون حسین نے ان خیالات کااظہارچیئرمین پاک مسلم الائنس بچودیوان اورصدرایس ایم فاروق سے کراچی کے صدارتی ہائوس میںملاقات کے دوران کیا،تفصیلات کے مطابق کراچی میںمقیم30لاکھ سے زائدبنگلہ زبان بولنے والوںکوعرصہ درازسے درپیش بنیادی حقوق کے مسائل اوران کے حل حوالے سے چیئرمین پاک مسلم الائنس بچودیوان اورصدرایس ایم فاروق نے صدرمملکت سے کراچی کے صدارتی ہائوس میںملاقات کی،اس موقع پرصدرممنون حسین نے چیئرمین پی ایم اے بچودیوان اورصدرایس ایم فاروق سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ مسلم لیگ(ن)کی حکومت عوام کوبنیادی حقوق دلانے کیلئے روزاول سے مصروف عمل ہے اوراس سلسلے میںکسی تساہل سے کام نہیںلیاجارہا،ملک بھرخصوصاکراچی میںمقیم بنگلہ زبان بولنے والوںکوبنیادی دستاویزات حصول میںجن مسائل اورپریشانی کاسامناہے،ان شاء اللہ مسلم لیگ( ن) ان مسائل کے سدباب کیلئے ہرممکن وسائل بروئے کارلائے گی،مسلم لیگ( ن) عوام کی بلاتفریق خدمت اوران کے مسائل حل پریقین رکھتی ہے،اس حوالے سے عوام کوکبھی بھی مایوسی کاسامنانہیںکرناپڑے گا،بنگلہ زبان بولنے والوںکودرپیش بنیادی مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں،ان شاء اللہ جلدہی قانون کے دائرے میںرہتے ہوئے ان کے حل کیلئے حکومتی سطح پراقدامات کیے جائینگے،اس موقع پرمسلم لیگ ن کراچی کے صدرسیدمنوررضابھی موجودتھے،چیئرمین بچودیوان اورصدرایس ایم فاروق نے صدرمملکت کوآگاہ کیاکہ عرصہ درازسے قومی شناختی کارڈ،پاسپورٹ،ب فارم ودیگردستاویزات کے حصول میںرکاوٹوںکے باعث30لاکھ سے زائدبنگلہ زبان بولنے والے شدیدپریشانی کاشکارہیں،بنگلہ زبان بولنے والوںکاایک بڑاطبقہ ماہی گیری صنعت سے وابستہ ہے،شناختی کارڈمیںمسائل اورامتیازی سلوک کے باعث گزشتہ ایک سال سے وہ سمندرمیںجانے سے قاصرہیںجس کی وجہ سے ان کے گھروںمیںفاقوںنے ڈیرے ڈال دیے اوران کے بچے فیس نہ بھرسکنے کے باعث تعلیم جیسے بنیادی حق سے محروم ہوتے جارہے ہیں،اس کے ساتھ ساتھ قومی خزانے کوبھی سی فوڈمدمیںہونیوالے ریونیومیںاربوںروپے نقصان کاسامناہے،صدرمملکت نے تمام باتیںبغورسننے کے بعد بچودیوان اورایس ایم فاروق کویقین دہانی کرائی کہ ان شاء اللہ بہت جلدمسلم لیگ ن کی وفاقی حکومت بنگلہ زبان بولنے والوںکے بنیادی مسائل حل کرکے ان کی پریشانیوںکاازالہ کرے گی،آخرمیںچیئرمین بچودیوان اورصدرایس ایم فاروق نے سیدمنوررضااوردیگرمسلم لیگی رہنمائوںسے اظہارتشکرکرتے ہوئے صدرمملکت کی جانب سے مسائل حل حوالے سے یقین دہانی پروفاقی حکومت کیلئی30لاکھ بنگلہ زبان بولنے والوںکی جانب سے نیک خواہشات کااظہارکیا۔

متعلقہ عنوان :