آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے ڈویژنل ہیڈ کوارٹر حیدر آباد میں پولیس سہولت مرکز کا سنگ بنیاد رکھ دیا

ہفتہ 20 مئی 2017 21:22

آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے ڈویژنل ہیڈ کوارٹر حیدر آباد میں پولیس سہولت ..
حیدر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 مئی2017ء) آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے ڈویژنل ہیڈ کوارٹر حیدر آباد میں پولیس سہولت مرکز کا سنگ بنیاد رکھا ،دریں اثناء انہوں نے حیدر آباد میں قائم پولیس ہسپتال کا بھی خصوصی دورہ کیا اور زیر علاج مریضوں کی عیادت کرتے ہوئے مختلف شعبہ جات میں دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا اور مزید ضروری احکامات دئیے ،انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں آنے والے پولیس ملازمین ان کے اہل خانہ اور دیگر لوگوں کو مفت طبی امداد بمعہ ادویات کی فراہمی کے سلسلے کو مزید بہتر اور معیاری بنایا جائے اور اس حوالے سے درکار مزید ضروریات کے ضمن میں سفارشات برائے ملاحظہ ومناسب اقدامات ارسال کی جائیں ،بعد ازاں آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے حیدر آباد میں جاری ایڈوانس انٹیلی جینس ٹیکنکس کورس 2017 کے شرکاء سے بھی خطاب کیا،انہوں نے کہا کہ شعبہ تفتیش کے جملہ امور کو مزید ٹھوس اور موثر بناکر جرائم میں ملوث گرفتار اور عدم گرفتار ملزمان کے لئیے ایک ایسی مثال بنائیں کہ انہیں متعلقہ عدالتوں سے سزاؤں کی سنوائی یقینی ہوجائی ،اس موقع پر ڈی آئی جی اور ایس ایس پی حیدر آباد بھی موجود تھے،انہوں نے ورکشاپ میں شریک ضلع حیدر آباد کے انویسٹی گیشن افسران سے کہا کہ آپ سب پر عائد ذمہ کا تقاضہ ہے ہر کیس اورباالخصوص سنگین نوعیت کے جرائم کے کیسز کی تفتیش ،پوچھ گچھ ،تحقیقات ،چھان بین اور دیگر متعلقہ اقدامات انتہائی باریک بینی اور تمام پہلوؤں کو پیش نظر رکھ کر انجام دئیے جائیں ،تاکہ حقیقی ملزمان ہی کو نشان عبرت بنایا جاسکے۔

#

متعلقہ عنوان :