محنتی قوموں کی ترقی دیگر کے لئے مشعل راہ ہوتی ہے،گورنر سندھ
ہفتہ 20 مئی 2017 21:22
(جاری ہے)
اس موقع پر جاپان کے قونصل جنرل Toshikazu Isomura ، سینئر صحافی محمود شام ، سینئر اینکر پرسن آغا مسعود حسین ،پروفیسر رئیس علوی ، تنویر جمال ، اشفاق احمد سمیت دیگر بھی شریک تھے ۔
گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستان کو ترقی یافتہ قوموں کی فہرست میں شامل کرنے کے لئے ہمیں ترقی یافتہ قوموں کی ترقی کا بھی جائزہ لینا ہوگا ، جنگ عظیم دوئم سے قبل او ر شکست کے بعد جاپان کی ترقی کا بھی تقابلی جائزہ بھی بہت اہم ہے کہ کس طرح جاپان نے اپنا نظریہ تبدیل کیا اور بے پناہ ترقی کررہا ہے ،ہمیں سوچنا ہو گا کہ قوموں نے کس طرح ترقی کی اس سے کامیابی کا فی حد تک ممکن ہے ۔ انہوں نے کہا کہ معاشرہ میں برداشت کے رویہ کو پروان چڑھانا بہت ضروری ہے ،محبت سے ہی دلوں کو فتح کیا جاسکتا ہے ،ہمیں محبت کی باتوں کا احترام کرنا ہوگا ،محبت اور احترام کے رشتہ سے زبر دست کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کتاب کے مصنف نے اپنی کتاب میں جاپان کی ترقی اور واقعات کو بڑی خوبصورتی سے قلم کئے ،عرفان صدیقی پاک جاپان دو طرفہ تعلقات کے استحکام او ر فروغ میں کام کررہے ہیں ،یہ ایک سچے محب وطن ہیں جن کے دل میں وطن کی محبت اور تڑپ کا اندازہ ان کے کاموں سے بخوبی لگایا جا سکتاہے ،16 برس سے ملک کے لئے ان کی خدمات قابل تحسین ہیں ، دو طرفہ تعلقات میں میڈیا کے کردار کو فراموش نہیں کیا جاسکتا ہے اس ضمن میں میڈیا معاون و موئثر ثابت ہو رہا ہے ۔ تقریب سے خطاب میں جاپان کے قونصل جنرل Toshikazu Isomura نے کہا کہ کتاب کے مصنف جاپان کی ترقی کو پاکستان میں روشناس کروارہے ہیں اور دوطرفہ تعلقات کے فروغ میںان کا کردار منفرد ہے ۔ سینئر اینکر پرسن آغا مسعود نے کہا کہ پاک جاپان تعلقات کے فروغ میں عرفان صدیقی نمایاں کردار ادا کررہے ہیں ۔ اشفاق احمد نے کہا کہ اچھی اور معیاری کتاب لکھی گئی ہے اس کتاب کے ذریعہ جاپان میں کام کرنے والے پاکستانیوں کے لئے آسانیاں پیدا ہونگی ۔پروفیسر رئیس علوی نے کہا کہ گورنر ہائوس میں کتاب کی رونمائی کی تقریب اس بات کی غماز ہے کہ گورنر سندھ کتابوں کے دلدادہ ہیں اور کتابوں میں بہت دلچسپی رکھتے ہیں ، کتاب پاکستان کی محبت سے بھری ہوئی ہے۔تقریب سے خطاب میں کتاب کے مصنف عرفان صدیقی نے کہا کہ جاپان کی ترقی سے ہمیں بھی سیکھنا ہوگا ،کتاب میں دونوں ممالک کا تقابلی جائزہ پیش کیا گیا ہے ، کتاب تحریر کرنے کا مقصد پاکستان بھی جاپان کی ترقی سے سیکھ کر اپنی ترقی کے سفر کا آغاز کرسکے۔ انہوں نے کہا کہ دیار غیر میں ملک کی محبت ہر ایک کو ستاتی ہے بیرون ممالک میں 70 لاکھ سے زائد پاکستانی سالانہ 20 ارب ڈالرز کا زرمبادلہ بھیجتے ہیں ۔ تقریب سے سینئر صحافی محمود شام او تنویر جمال نے بھی خطاب کرتے ہوئے کتاب پر اپنے تاثرات بیان کئے ۔مزید اہم خبریں
-
بجلی چوری ، ایف آئی اے فیصل آباد زون کی بڑی کاروائیاں وفاقی وزیرداخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات پر بجلی چوری میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈائون جاری
-
سپریم کورٹ کا کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرزسمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
-
پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی جاری کردہ انسانی حقوق سے متعلق رپورٹ مسترد کردی
-
"رینٹ اے پرائم منسٹر"
-
پی ٹی آئی کی تحریکوںملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا،شیری رحمان
-
سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور کی زمین بیچ کر الاٹیز کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم
-
اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ
-
ہم سب کو کسی سے سیاسی انتقام نہ لینے کا عزم کرنا چاہیے، متحد ہوکرملک کو درپیش بھنور سے نکالا جا سکتا ہے، سینیٹراسحٰق ڈار
-
سپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے اجلاس
-
بانی پی ٹی آئی ، پرویزالٰہی ، علی نوازاعوان و دیگرکے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس کی سماعت
-
مہنگائی کے بوجھ تلے دب جانے والی عوام پر گرمیوں کے آغاز میں ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاریاں
-
صدرمملکت سے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنرنیل ہاکنز کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.