وزیر اعلیٰ پنجاب دور درازدیہی عوام کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لارہے ہیں ، وہ دن دور نہیں جب بنیادی مراکز صحت اور دیہی مراکز صحت میں بھی لوگوں کو اعلیٰ ہسپتالوں کی طرح تمام طبی سہولیات بہم ہوں گی

وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمدکاتقریب سے خطاب

ہفتہ 20 مئی 2017 21:00

وزیر اعلیٰ پنجاب دور درازدیہی عوام کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے ..
اٹک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 مئی2017ء) وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمدنے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف دور درازدیہی عوام کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لارہے ہیں اور وہ دن دور نہیں جب بنیادی مراکز صحت اور دیہی مراکز صحت میں بھی لوگوں کو اعلیٰ ہسپتالوں کی طرح تمام طبی سہولیات بہم ہوں گی۔

و ہ ہفتہ کو بنیادی مرکز صحت رنگو میں حکومت پنجاب کی جانب سے ایمبولینس کی فراہمی کے سلسلے منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چیئرمین بلدیہ اٹک ناصر محمودشیخ ،ضلعی سینئر نائب صدرمسلم لیگ (ن)محمد سلیم شہزادکے علاوہ دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمدنے کہا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے صوبہ بھر کی تمام ہسپتالوںکو ایمبولینس فراہم کردی گئی ہیں اور ان اداروں میں ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کی تعیناتی کے ساتھ ساتھ میڈیسن او بیڈز کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا گیا ہے تاکہ علاج معالجہ کی غرض سے سرکاری ہسپتالوںمیں آنے والے عوام کی بہترین خدمت کی جاسکے انہوںنے کہا کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف پاکستان کی ترقی کے لیے دن رات کوشاں ہیں وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمدنے کہا کہ اسفند یار بخاری ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹک کو مختلف ترقیاتی کاموں کے لیے بارہ کروڑ کی گرانٹ فراہم کی گئی ہے اس کے علاوہ مزید ایمبولینسیں بھی فراہم کی گئی ہیں انہوںنے کہا کہ تاجک اور رنگو میں پانچ ٹرانسفارمر فراہم کردیے گئے ہیں تاکہ بجلی کی فراہمی جاری رہے ڈھوک مغلاں سے لے کر اٹک خورد تک ایک سو چھبیس دیہاتوں میں بجلی اور گیس فراہم کردی گئی ہے اور اس کے علاوہ دیگر ترقیاتی کام بھی جاری ہیں انہوںنے کہا کہ پی پی15،این ای57اور این ای59میں ترقیاتی کام تیزی دے جاری ہیں اس کے علاوہ تحصیل حضرو میںبھی اربوں روپے کی لاگت سے ترقیاتی کام مکمل کیے گئے ہیں جن کے ثمرات عوام تک پہنچ رہے ہیں وفاقی وزیرنے کہا کہ سی پیک منصوبہ اور ون روڈ ون بیلٹ وزیر اعظم محمد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی صلاحیتوں کا بہترین مظہر ہے سی پیک اور ون بیلٹ ون روڈ منصوبے کی کامیابی سے پاکستان میں تعمیر و ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا اور اب اس ملک کے نوجوانوں کو روزگار کے لیے بیرون ممالک دھکے کھانے کی ضرورت نہیں رہے گی بلکہ دیگر ممالک کے عوام پاکستان روزگار کے حصول کے لیے آئیں گے انہوں نے کہا کہ وہ وقت بہت قریب آچکا ہے جب سبز پاسپورٹ کو اقوام عالم میں انتہائی عزت اور احترام کی نگاہ سے دیکھا جائے انہوںنے کہا کہ تعمیر پاکستان کا خواب وزیر اعظم محمد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی بدولت ممکن ہوا ہے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت کی بدولت بہت جلد ملک میں توانائی کے بحران پر قابو پالیا جائے گا انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت کھوکھلے اور پرکشش نعروں کی بجائے عوام کی عملی خدمت پر یقین رکھتی ہے ہم عوام کو ان کے بنیادی حقوق ان کی دہلیزوں پر فراہم کریں گے کیونکہ عوام کی بے لوث خدمت ہی ہمارا منشور ہے جس پر عمل کرنا ہمارا قومی فریضہ ہے۔

متعلقہ عنوان :