حکومت بجٹ تیاری کے دوران تمام اسٹیک ہولڈرز سے وسیع مشاورت کررہی ہے ، موجودہ حکومت اس روایت پرگزشتہ چار سال سے عمل کررہی ہے، فرٹیلائزرز مینوفیکچرز کی تجاویز پر سنجیدگی سے غور کیا جائیگا، خریف کی فصل کے دوران یوریا اور ڈی اے پی کھاد کی فراہمی یقینی بنائی جائے،حکومت زرعی شعبہ کو سپورٹ کرنے کے لیے کھاد پر کیش کی صورت میںسبسڈی دے رہی ہے

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی فرٹیلائزرز بنانے والے تاجروں کے وفد سے ملاقات میں گفتگو

ہفتہ 20 مئی 2017 20:56

حکومت بجٹ تیاری کے دوران تمام اسٹیک ہولڈرز سے وسیع مشاورت کررہی ہے ..
اسلام آ باد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 مئی2017ء) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہاکہ حکومت بجٹ تیاری کے دوران تمام اسٹیک ہولڈرز سے وسیع مشاورت کررہی ہے اور موجودہ حکومت اس روایت پرگزشتہ چار سال سے عمل کررہی ہے، فرٹیلائزرز مینوفیکچرز کی تجاویز پر سنجیدگی سے غور کیا جائے گا، خریف کی فصل کے دوران یوریا اور ڈی اے پی کھاد کی فراہمی یقینی بنائی جائے،حکومت زرعی شعبہ کو سپورٹ کرنے کے لیے کھاد پر کیش کی صورت میںسبسڈی دے رہی ہے تاکہ کسانو ں کو ریلیف دیا جا سکے، حکومت ٹیکسٹائل کے شعبہ کو بہت اہمیت دیتی ہے، زرعی شعبہ نے مالی سال 2016-17 میں 3.46فیصد کی شرح سے ترقی کی ہے جو گزشتہ سال کی نسبت بہت بہتری کو ظاہر کرتی ہے۔

ہفتہ کو وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے ساتھ فرٹیلائزرز بنانے والے تاجروں کے وفد نے ملاقات کی اور وزیر خزانہ کا بجٹ تجاویز پیش کیں۔

(جاری ہے)

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہاکہ فرٹیلائزرز کے حوالے سے دی جانے والی تجاویز پر سنجیدگی سے غور کیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ حکوت بجٹ تیاری کے دوران تمام اسٹیک ہولڈرز سے وسیع مشاورت کررہی ہے اور موجودہ حکومت اس روایت پرگزشتہ چار سال سے عمل کررہی ہے۔

ان نے تاجروں پر زور دیا کہ خریف کی فصل کے دوران یوریا اور ڈی اے پی کھاد کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔حکومت زرعی شعبہ کو سپورٹ کرنے کے لیے کھاد پر کیش کی صورت میںسبسڈی دے رہی ہے تاکہ کسانو ں کو ریلیف دیا جا سکے۔انہوں نے کہاکہ زرعی شعبہ نے مالی سال 2016-17 میں 3.46فیصد کی شرح سے ترقی کی ہے جو گزشتہ سال کی نسبت بہت بہتری کو ظاہر کرتی ہے۔حکومت نے 5.28فیصد کی اقتصادی ترقی کے شرح حاصل کی ہے جو گزشتہ دس سال کے دوران سب سے زیادہ ہے۔

قبل ازیں وزیر خزانہ سے آل پاکستان ٹیکسٹائلز پرسسینگ ملز اسوسی ایشن کے وفد نے بیر موتی والا کی قیادت میں ملاقات کی اور اپنی تجاویز پیش کیں۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہاکہ حکومت ٹیکسٹائل کے شعبہ کو بہت اہمیت دیتی ہے۔وزیراعظم کو برآمدگان کے لئے 180ارب کا پیکج اس کا عملی ثبوت ہے۔ ( و خ )

متعلقہ عنوان :