چودھری نثار کا وزارت داخلہ سے حساس سرکاری معلومات لیک کئے جانے کا نوٹس

جائنٹ سیکرٹری ، ڈپٹی سیکرٹری اور سیکشن افسر کو شوکاز نوٹس جاری ،ابتدائی رپورٹ پر سیکشن افسر کو معطل کرنے کا حکم دیدیا غیر ذمہ داری ، خیانت کا مظاہرہ کرنیوالے افسران کی وزارت داخلہ میں کوئی جگہ نہیں ہے، وزیر داخلہ

ہفتہ 20 مئی 2017 20:47

چودھری نثار کا وزارت داخلہ سے حساس سرکاری معلومات لیک کئے جانے کا نوٹس
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2017ء) وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے وزارت داخلہ سے حساس سرکاری معلومات لیک کئے جانے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے جائنٹ سیکرٹری ، ڈپٹی سیکرٹری اور سیکشن افسر کو شوکاز نوٹس جاری کردیئے ہیں جبکہ ابتدائی رپورٹ کی بنیاد پر سیکشن افسر وزارت داخلہ کو فوری طور پر معطل کرنے کا حکم دیا ہے ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے وزارت داخلہ سے حساس سرکاری معلومات لیک کئے جانے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے جائنٹ سیکرٹری ، ڈپٹی سیکرٹری اور سیکشن افسر کو شوکاز نوٹس جاری کردیئے ہیں جبکہ ابتدائی رپورٹ کی بنیاد پر سیکشن افسر کو فوری طور پر معطل کرنے کا حکم دیا ہے ، وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ یہ انتہائی ناقابلِ قبول عمل ہے کہ سرکاری افسر اہم دستاویز کے حوالے سے نہ صرف غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرے بلکہ خیانت کرے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے افسران کی وزارتِ داخلہ میں کوئی جگہ نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :